2025-09-24@03:07:33 GMT
تلاش کی گنتی: 25179

«ا ئی ٹی سی»:

    اسلام آباد(وقائع نگار)ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ انتہائی اہم اور دلچسپ تھا جس میں شاہینوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم نے جذبے اور مہارت کی بہترین مثال قائم کی ہے اور امید ہے کہ یہ جذبہ برقرار رکھتے ہوئے ٹیم آئندہ بھی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اور نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں اور ہر پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔ سید مراد علی شاہ...
    کراچی: پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی عرب کی مارکیٹ میں تیزی سے قدم جما رہی ہیں، جہاں ریاض کے ویژن 2030 کے تحت جاری ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایجنڈے نے بے پناہ مواقع فراہم کیے ہیں، اس پیش رفت کو حالیہ پاک سعودی دفاعی معاہدے نے مزید تقویت دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے 26ویں آئی ٹی سی این ایشیاکے افتتاحی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کاآئی ٹی سیکٹر مختلف محاذوں پر خودکومضبوط کر رہا ہے، تاکہ خطے میں خاص طور پر چین اور وسطی ایشیا کیلیے کلیدی کھلاڑی اور ڈیٹا ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر ابھر سکے۔ حال ہی میں ریاض میں ہونیوالے عالمی...
    واشنگٹن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ نے بار بار آئین کی خلاف ورزی کی اور گورننس سسٹم قائم کرنے میں ناکام رہی، جس کے باعث اسے نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ نہیں مل سکا۔ آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یو ایس اے کرکٹ کی معطلی ضروری اور ناگزیر اقدام ہے.  تاہم معطل ہونے کے باوجود امریکا کی قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت، سری لنکا اور دیگر میزبان ممالک میں حصہ لینے کی اہل ہوگی۔ آئی سی سی نے بتایا کہ معطلی کے بعد امریکا کی ٹیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر سرکاری اداروں میں تالابندی اسکول کالج بند یونیورسٹی میں چار دن کی چھٹی اساتذہ کا احتجاج حکومت کو سرکاری ملازمین کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے یہ موت اور زندگی کا سوال ہے حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرنے کو تیار نہیں سرکاری ملازمین کے حقوق پر ڈاکا مار رہی ہے تفصیلات کے مطابق سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر پنشن اصلاحات بل کے خلاف سندھ بھر کی طرح ٹنڈوجام کے بھی تمام سرکاری اداروں میں ملازمین نے ہڑتال کی اور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی انتظامیہ نے احتجاج کی وجہ سے چار یوم کے لیے یونیورسٹی کو بند کر دیا جب کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین نے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کوہسار ایچ ڈی اے ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے رہنماؤں ایڈووکیٹ عبدالقیوم خان، ایڈوکیٹ یحی خانزادہ، ایڈوکیٹ سید جمیل الرحمن، ایڈوکیٹ عبدالستار، ایڈوکیٹ مسرور رضا خان، شاہد حسین قریشی، مختیار احمد، را ؤساجد، محمد یوسف، غلام حسین غوری، بابر قائم خانی، و دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سوسائٹی پر مسلط نام نہاد منیجنگ کمیٹی کیخلاف کارروائی کرکے کی تحویل میں موجود ریکارڈ برآمد کیا جائے اور سوسائٹی کے ہائیکورٹ کے جج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں۔سوسائٹی کے رہائشی افراد کو پانی بجلی سمیت دیگر سہولیات فوری طورپر فراہم کی جائے، انہوں نے کہاکہ ایچ ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں 15برس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-2-23 جسارت نیوز
    COLOMBO: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کے لیے کپتان فاطمہ ثنا کی قیادت میں کولمبو پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی خیریت سے سری لنکا پہنچے جہاں وہ کل سے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن کل (25 ستمبر) دوپہر 2 بجے مقامی وقت کے مطابق شروع ہوگا۔ ٹیم انتظامیہ نے ٹریننگ کے لیے مکمل شیڈول تیار کرلیا ہے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس، فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان ٹیم دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ پہلا وارم اپ میچ 25 ستمبر کو میزبان سری لنکا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-11 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں سیکورٹی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، جہاں مسلح افراد نے بھارتی فوج کے قافلے پر بڑا حملہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نمبول کے قریب 33 آسام رائفلز کے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس میں کہا گیا کہ فائرنگ کے نتیجے میں آسام رائفلز کے متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ قافلہ پٹسوئی کمپنی آپریٹنگ بیس سے نمبول کی طرف جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ہائی وے پر اچانک حملہ کر دیا۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور بھارتی فورسز حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  جسارت نیوز
    کراچی کے قدیم علاقے لیاری کی تاریخی حیثیت ہے۔ تقسیم ہند سے قبل کراچی میں لیاری واحد علاقہ تھا جہاں مسلمانوں کی اکثریت تھی۔ لیاری ہمیشہ سے سیاسی اور سماجی تحریکوں کا مرکز تھا۔ یہاں کے قدیم باسی اور مزدور لیڈر عثمان بلوچ اپنی یاد داشتوں میں لکھتے ہیں کہ لیاری نے ہندوستان کی آزادی میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ تحریک آزادی کے عظیم رہنما مولانا عبید اللہ سندھی نے ریشمی رومال تحریک شروع کی تھی تو لیاری کا مدرسہ مظہر العلوم کھڈہ اس تحریک کا اہم مرکز تھا۔ اس مدرسہ کے مہتمم مولانا محمد صادق میمن نے اس تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔ عثمان بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی کی بندرگاہ میں کام کرنے والے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    پشاور: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ رات ہونے والے المناک سانحے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت سیکیورٹی اداروں کی سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ مرکز اسلامی پشاور سے جاری بیان میں عبدالواسع نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے خیبرپختونخوا مسلسل بدامنی اور ملٹری آپریشنوں کی زد میں ہے، جس کے باعث عوام پر ڈالری جنگ مسلط کر دی گئی ہے اور صوبہ بھر میں بدامنی کا راج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر ضمنی انتخابات کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پْرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق انتخابی عمل کے دوران ضلع ایسٹ، ویسٹ اور کیماڑی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے۔ مجموعی طور پر 1552 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ایسٹ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 160 اہلکار، ضلع ویسٹ کے 45 پولنگ اسٹیشنز پر 1003 اہلکار اور ضلع کیماڑی کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر 389 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور نہایت حساس کیٹیگریز...
    کاٹز اس سلسلے میں اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ امریکیوں نے اتوار کو مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا، یہ [مذاکرات] کی دعوت نہیں تھی بلکہ ایرانیوں کو اسرائیلی حملوں سے غافل رکھنے اور دھوکا دینے کی ایک چال تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے فلسطین پر قابض صیہونی حکومت اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے اور اسے حال ہی میں نشر کیا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں اسرائیلی حکام اور ماہرین نے ایران کے ساتھ جنگ ​​میں صیہونی حکومت کے طریقہ کار اور صیہونی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی چند ملاقاتوں کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کے لیے کھولے گئے ٹینڈر میں کم سے کم بولی 534.75 ڈالر فی میٹرک ٹن ملی۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈرکھول دیا۔ٹریڈنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئیں، ٹریڈنگ کارپوریشن کو ٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 534.75 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی، ٹی سی پی نے چینی کے ایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر آج کھولا۔ٹینڈر کے تحت 534.75 سے 568.50 ڈالرز...
    چند برس میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا، وزیر آئی ٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ڈیجیٹل ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہے، آئی ٹی سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بن رہا ہے اور آئندہ چند برسوں میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا۔کراچی میں منعقدہ 26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش اور کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی دل ہے جس کی سرگرمیاں اور محنت ملکی معیشت کا بوجھ...
    بی جے پی کے آرگنائزیشنل سکریٹری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی یہ روش ثابت کرتی ہے کہ پارٹی محض کھوکھلے نعروں اور بیانات پر یقین رکھتی ہے، جبکہ عوامی مسائل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آرگنائزیشنل سکریٹری اشوک کول نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ کے کنٹرول میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ تمام محکموں کے اختیارات ہیں، لہٰذا یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ اشوک کول نے نیشنل کانفرنس (این سی) پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ...
    نئے احکامات کے تحت سیکیورٹی اہلکار امیگریشن کلیئرنس کے فوری بعد شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے ایف آئی اے کو نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز نے کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر سکیورٹی پر مامور اداروں کو چینی شہریوں کے تحفظ کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ جاری مراسلے میں ایس پی یو سمیت دیگر متعلقہ سیکیورٹی اہلکاروں کو ایف آئی اے کاؤنٹرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، نئے احکامات کے تحت سیکیورٹی اہلکار امیگریشن کلیئرنس کے فوری بعد شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرینگے۔ اس سے قبل متعلقہ سیکیورٹی اہلکار چینی شہریوں کو ایئرپورٹ...
    کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے منگل کے روز این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم سینٹر فار ایکسیلینس ان گیمنگ اینڈ اینیمیشن کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی کی پہلی سالگرہ اور کوہورٹ 12 کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کی۔ نوجوان کاروباری افراد اور گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو بااختیار کرنے کے لیے جدید پالیسیوں اور سرمایہ کاری پر عمل پیرا ہے۔ انہوں...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME) نے حال ہی میں سمپیکٹ 2025 کا انعقاد کِیا،ایک ایسی ہیلتھ کیئر سمیولیشن کانفرنس جو بیک وقت کراچی اور نیروبی میں 19 اور 20 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ یہ ہائبرڈ ایونٹ پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان حقیقی وقت میں علم کے تبادلے اور جدت کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ اپنے اپنے خطوں میں سب سے بڑے سمیولیشن مراکز ہونے کے ناطے آغا خان یونیورسٹی کے CIME کی سہولیات سمیولیشن کے ذریعے طبی تعلیم کو تبدیل کرنے میں صفِ اول پر ہیں۔ اس سال کا موضوع “سمیولیشن میں پائیداری” تھا جس میں طویل المدتی اثرات کے لیے درکار مالی، عملی...
    ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز ابوظبی(سب نیوز ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا ہے۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔کامندو مینڈس 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل ہیں۔جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔بھارت کے...
    ماہرین نے سی اے اے (پاکستان) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کیلئے خصوصی تربیت کا آغاز کر دیا، جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس (ای سی اے سی) کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کیلئے خصوصی تربیت کا آغاز کر دیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی اور ماہرین نے سی اے اے (پاکستان) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کیلئے خصوصی تربیت کا آغاز کر دیا، جس کا مقصد...
      کراچی ایئرپورٹ سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے ایف آئی اے کونئی ہدایات جاری کردی گئیں۔ ذرائع کےمطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرزنے کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پرسکیورٹی پرماموراداروں کوچینی شہریوں کے تحفظ کےلیےنئی ہدایات جاری کردیں۔ جاری مراسلے میں ایس پی یوسمیت دیگرمتعلقہ سیکیورٹی اہلکاروں کوایف آئی اے کاونٹرزکےقریب رہنےکی ہدایت کی گئی ہے، نئے احکامات کےتحت سیکیورٹی اہلکارامیگریشن کلیئرنس کے فوری بعد شہریوں کوسیکیورٹی فراہم کریں گے۔ اس سےقبل متعلقہ سیکیورٹی اہلکار چینی شہریوں کو ایئرپورٹ ٹرمینل کے گیٹ سےسیکیورٹی فراہم کرتے تھے، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی جاری ہدایات کا اطلاق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پرہوگا۔
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے قبل نیویارک میں ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی گاڑی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے عارضی طور پر روک دیا — اور وجہ بنی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر کے قافلے کی آمد و رفت کے لیے سڑکوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔ اسی دوران فرانسیسی صدر کا قافلہ بھی اسی شاہراہ پر پہنچا، لیکن سخت سیکیورٹی پروٹوکول کے باعث میکرون کی گاڑی کو بھی رکنے پر مجبور کر دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر میکرون گاڑی سے...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بھارت کے خلاف اننگز کے دوسرے حصے میں بیٹنگ اچھی نہیں کی۔ یہ نیا گیم ہے وہ ماضی کے متعلق نہیں سوچ رہے۔
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ حامد رضا نے بتایا کہ پارٹی یدایات کی روشنی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری انفارمیشن سے استعفی دے دیا ہے اور اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے  بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین صاحب کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عمران خان...
    اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینان نے سکیورٹی کونسل کے صدر کے نام خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسرائیلی وفد سکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔" اسلام ٹائمز۔ غزہ کے معاملے پر دنیا کے سامنے شرمندگی اٹھانے سے گریز کے طور پر اسرائیل اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینان نے سکیورٹی کونسل کے صدر کے نام خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ...
    اسلام آباد: پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملہ پر برطانیہ کا محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔ پی ائی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ایئربلیوکے ایئربس...
    کراچی: یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس(ای سی اے سی)کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کےمطابق یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی اور ماہرین نے سی اے اے(پاکستان)کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کےریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سےہم آہنگ کرنا ہے۔ سی اے اےحکام نے بتایا کہ پاکستان میں واحد حفاظتی ریگولیٹری اتھارٹی کےطور پر اپنےقیام کے بعد سےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ڈومینز میں صلاحیت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطحی وفد نے ارفع کریم ٹاور میں قائم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آفس کا دورہ کیا جس کا مقصد حکومتِ پنجاب کی جانب سے نافذ کی جانے والی آئی سی ٹی اصلاحات اور ڈیجیٹل اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔(جاری ہے) وفد کی قیادت بنگلہ دیش کی وزارتِ داخلہ کے سینئر سیکرٹری ایچ ای نسیم الغنی نے کی جبکہ ہائی کمشنر بنگلہ دیش ایچ ای اقبال حسین، ایڈیشنل آئی جی پولیس رضا الکریم، ڈپٹی سیکرٹری محبوب الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی آئی جی پولیس زنات الحسن اور قونصلر (پریس) طیب علی بھی وفد میں شامل تھے۔ این آر ٹی سی پاکستان کے نمائندگان بھی وفد کے ہمراہ تھے جن میں جی...
    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست ،شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کر دیے ،عدالت نے سماعت کا ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،عدالت کی چیف کمشنر ، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت ، حکم نامہ کے مطابق بانی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلق کا بنیادی حق...
    پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں ایک نیا سنگ میل عبور ہونے جارہا ہے۔ ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل) نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال نومبر میں ملک کی پہلی رینج ایکسٹینڈڈ ہائبرڈ ایس یو وی ڈیپل S05 متعارف کرا رہا ہے، جو ایک بار چارجنگ اور ایندھن کی مدد سے 1000 کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چنگان پاکستان نے الیکٹرک گاڑیاں دیپال ایل 07 اور ایس 07 لانچ کر دیں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دانیال ملک کے مطابق ڈیپل S05 کا آغاز پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ نہ صرف صارفین کے ذہنوں میں موجود رینج اینگزائٹی کو ختم کرے گا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایک حیران کن اور خطرناک انداز میں بھارت پہنچ گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ لڑکا قندوز شہر سے تعلق رکھتا ہے اور اُس نے نجی ایئر لائن کی پرواز RQ-4401 کے پہیوں میں چھپ کر کابل سے نئی دہلی کا سفر کیا۔ طیارہ لینڈ ہونے کے بعد لڑکا دہلی ایئرپورٹ کے رن وے پر اکیلا گھومتا ہوا ملا، جسے فوراً بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکے نے یہ سفر صرف تجسس کی وجہ سے کیا۔ اُس نے بتایا کہ وہ ایران جانا چاہتا تھا مگر یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ جہاز اصل میں نئی دہلی جا رہا ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کئی...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے، اب جینومکس تعاون کے ساتھ پاک چین دوستی انسانی جینوم جیسی بامعنی ہوگئی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق احسن اقبال نے یہ بات گوانگ ژو میں بیجنگ جینومکس انسٹی ٹیوٹ (بی جی آئی) کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پاکستانی ماہرین کے لیے 500 تربیتی سکالرشپس دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جینومکس میں تعاون پاک چین دوستی میں نیا باب ہے، دونوں ممالک سڑکیں اور بجلی گھر بنانے سے آگے بڑھ...
    کراچی: کے الیکٹرک نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے 2 گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ کے الیکٹرک نے پاور پلانٹس کی بندش سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکس چیبج کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔ کورنگی ٹاؤن گیس ٹربائن پاور اسٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشن کی مستقل بندش ہوگی۔ خط کے متن کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں پاؤر اسٹیشن کو بند کرنے کی منظوری دی ہے، کے الیکٹرک دونوں پاؤر پلانٹس کی مستقل بندش پر نیپرا سے بھی رجوع کرے گی۔ مقامی گیس کی عدم فراہمی اور درآمدہ ایل این جی پر انحصار کا تجربہ ناکام رہا۔ کے الیکٹرک کے مطابق پاور اسٹیشنوں کی بندش سے بجلی...
     سٹی 42: سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر سلیم بخاری کے چھوٹے بھائی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی جاوید بخاری مرحوم کی نماز جنازہ عزیزواقارب اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔سابق مئیر لاہور مبشر جاوید ،چئیر مین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ شریک ہوئے ۔گروپ ایڈیٹرسٹی 42 نویدچوہدری،سی ایف او سٹی نیوز نیٹ ورک ماذن اسحاق  شریک ہوئے ۔نمازجنازہ میں ڈائریکٹر آپریشنز سٹی نیوز نیٹ ورک سید تراب ،ڈائریکٹر پروگرامنگ 24 نیوز خرم کلیم  ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈیلی سٹی 42تنویر شاہ  ،جی ایم ٹرانسمیشن سٹی نیوز نیٹ ورک شہزاد زیدی  شریک ہوئے ۔ڈائریکٹر پروگرامنگ  سٹی 42 علی خان ،ندیم بخاری،علی بخاری سمیت دیگر  شریک ہوئے ۔ تجاوزات کے خاتمے اور ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کی...
    سندھ حکومت نے خواتین اور طالبات کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ آغاز رواں ہفتے سے کیا جا رہا ہے۔مفت الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی سے متعلق ایک اہم اجلاس صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد زمین، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی مینیجنگ ڈائریکٹر کنول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنک اسکوٹی پروگرام خواتین کی خود مختاری اور آسان نقل و حرکت کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے خاص طور پر اُن خواتین کیلئے جو روزانہ پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت دی جانے والی الیکٹرک اسکوٹیز نہ صرف وقت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون کی 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 71 سالہ خاتون لیلا جوز نے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائے ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کر دیا، ان کے اس شاندار کارنامے کی ویڈیو سامنے آتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خاتون لیلا جوز 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر کے کیرالہ کی سب سے معمر خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ لیلا جوز نے بتایا کہ یہ خواب ان کے دل میں...
    رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ جلد سرکاری گاڑی چیئرمین سینیٹ کو ہینڈ اوور کردیں گے، استعفیٰ بھی ابھی تک جمع نہیں کروا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان صحافی نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ آپ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے تو پھر سرکاری گاڑی کیوں استعمال کررہے ہیں؟ کیا استعفی منظور نہیں ہوا؟ جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ابھی تک استعفیٰ جمع نہیں کروا سکے ہیں، جب حکم آئے تو گاڑی بھی واپس کردیں گے۔ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تو سرکاری گاڑی کیوں استعمال...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہیں جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مقامی کھانوں کا لطف اٹھاتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک تصویر میں وہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر بنگالی ٹیم کو سپورٹ کرتی بھی نظر آئیں، اداکارہ کی ان جھلکیوں نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔اداکارہ کی تازہ تصاویر پر شوبز کی شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور محبت بھرے تبصروں کی برسات ہوئی ہے۔ کئی...
    یورپی ماہرین نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کے لیے خصوصی تربیت کا آغاز کردیا جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ یورپین سول ایوی ایشن کانفرنس کا دو رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد نے اپنے دورہ پاکستان  کے دوران ڈائریکٹر جنرل کی غیر موجودگی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی، ڈائریکٹر جنرل  اس وقت مونٹریال میں ہونے والی ICAO کانفرنس میں شریک ہیں۔ یورپی ماہرین نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کے لیے خصوصی تربیت کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی شخص ہیں جو سقوطِ ڈھاکہ جیسے دن سول نافرمانی کی کال دیتے ہیں اور 14 اگست کو ملک بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ ایک طرف دھمکیاں دیتے ہیں کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں اور دوسری جانب منتوں ترلوں کے پروگرام بھی جاری رکھتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نےنیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا اصل چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے، یہ جماعت دراصل “فساد پارٹی” ہے جو ملک میں صرف انتشار اور عدم استحکام کو فروغ دیتی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں رہتے ہوئے کوئی تعمیری...
    ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔آج سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے کا میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز دبئی سے ابوظبی پہنچ گئی تھی۔گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے مکمل آرام کیا، ایونٹ میں فائنل تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کو اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے تاہم کسی ایک میچ میں بھی شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہو جائے گا یا ایونٹ میں اس کا سفر تمام ہو جائے گا۔سپر فور مرحلے میں موجود چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے، کوئی بھی ٹیم ایک میچ کی کامیابی پر بھی فائنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، جہاں گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔ شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہو جائے گا۔ دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی، دونوں ٹیمیں سپر فور میں ایک ایک میچ ہار چکی ہیں، اس لیے آج کا مقابلہ فائنل کے امکانات کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ٹورنامنٹ کے اس اہم میچ سے...
    عیسیٰ ترین :کوئٹہ کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ہوا۔   پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔  بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔   ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک محفوظ رہا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا "اراضی معاون" منصوبہ، شہری سہولت اور روزگار کی نئی راہیں  سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بھی تاحال روانہ نہ ہوئی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے اور...
    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے روانگی سے قبل ہیڈ کوچ اور کپتان ثناء فاطمہ نے پریس کانفرنس میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں جیت سے زیادہ کھلاڑیوں کی فارم کو بہتر بنانا مقصد تھا جس میں بہت حد تک کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا اور لاہور کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں۔ ورلڈکپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے۔ کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ مخالف ٹیم اچھی...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ ملک میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان کا آئی ٹی سسٹم مومینٹم پکڑ رہا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی، ڈیٹا کا استعمال اور ملک میں فری لانسر بڑھ رہے ہیں، پاکستان پائیدار معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2 سال کے ٹیکس کے اعداد بھی شاندار ہیں، ایس آئی ایف سی نے اندرونی مسائل کو حل کر کے راہ ہموار کی۔
    ویب ڈیسک: حکومتِ سندھ نے حالیہ ہفتے سے خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت پنک اسکوٹیز پروگرام پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خواتین کے لیےایک انقلابی قدم ہے،اسکیم خاص طور پر ان خواتین کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے جو روزمرہ آمدورفت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پرانحصار کرتی ہیں،الیکٹرک اسکوٹیز سے نہ صرف خواتین کوروزانہ کی سفری سہولت میسرآئے گی بلکہ انکے وقت اورپیسےکی بھی بچت ہوگی۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور...
    خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے لاہور میں ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کے ہمراہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ شروعات اچھی کریں تاکہ آگے کے میچز بھی ٹھیک جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا قاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ سمیت تمام میچز کو ‘نارمل’ سمجھ کر کھیلیں اور پریشر نہ لیں، سامنے ٹیم اچھی ہے یا نہیں اس کے بجائے توجہ اس پر ہوتی ہے کہ کارکردگی اچھی دکھائے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا...
    افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا غیر معمولی اور خطرناک انداز میں دہلی پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کمسن لڑکا کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں داخل ہوا اور افغان ایئرلائن KAM کی پرواز RQ-4401 کے لینڈنگ گیئر میں چھپ گیا۔ یہ پرواز تقریباً دو گھنٹے کے سفر کے بعد دہلی پہنچی۔ لینڈنگ کے بعد جہاز کے عملے نے لڑکے کو ایئرکرافٹ کے قریب گھومتے دیکھا اور فوراً سیکیورٹی کو اطلاع دی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکا قندوز شہر کا رہائشی ہے۔ حکام نے اُسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی، جس میں اُس نے بتایا کہ یہ قدم اُس نے صرف تجسس میں اٹھایا تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق لینڈنگ گیئر کا حصہ...
    اسلام آباد: عدال نے پیشی پر غیر حاضر رہنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مختلف مواقع پر احتجاج کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت، واثق قیوم و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی اور آج کی سماعت سے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ عدالت نے  تھانہ کوہسار، رمنا...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف ٹیم میں شامل ہونے والے حسین طلعت کی جگہ حسن نواز کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے۔ حسین طلعت نے بھارت کے خلاف میچ میں 11 گیندوں پر 10 رنز بنائے تھے۔ حسن نواز جو 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریز کی مدد سے 449 رنز بناچکے ہیں، رواں ایشیا کپ میں اب تک کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔ وہ عمان کے خلاف نو، بھارت کے خلاف پانچ اور یو اے ای کے خلاف تین رنز بناسکے تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان کو سپر...
    ویب ڈیسک: پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کے لیے  پہلی بار  مصنوعی ذہانت والی گاڑی تیار کرلی گئی۔  جیو نیوز کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلجنس کے فیچرز والی پہلی گاڑی لاہور میں تیار کی گئی ہے جس سے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ حکام کا بتانا ہےکہ جلد ہی اے آئی بیسڈ 200 گاڑیاں تیار کرکے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز میں پہنچا دی جائیں گی۔ ٹیسٹ کے دوران اگر ڈرائیور نے ریورس گیئر ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا تو سافٹ ویئر اسے خود بخود فیل قرار دے کر گاڑی بند کر دے گا جب کہ گاڑی میں کیمرے بھی نصب ہیں۔  ایک اور شاندار منصوبہ شروع، ”روزگار کارڈ‘‘ کیلئے آن لائن اپلائی کا طریقہ کار ڈی آئی جی...
    ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان T20 میچ کے لیے سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ حالانکہ پاکستان مجموعی طور پر سری لنکا پر سبقت رکھتا ہے، لیکن گزشتہ چھ سال کے دوران ’لائنز‘ یعنی سری لنکا نے T20 فارمیٹ میں غلبہ حاصل کیا ہوا ہے۔ Sri Lanka have won the previous five games against Pakistan, the last one being the Asia Cup final in 2022 ???? Read more ???? https://t.co/uMHMW6ktae pic.twitter.com/i62S8ySB35 — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 23, 2025 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 23 T20 میچز ہوئے ہیں، جن میں پاکستان نے 13 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی آخری فتح سری لنکا کے...
    پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے امتحانات میں ایک انقلابی تبدیلی متعارف کروائی جا رہی ہے، جہاں پہلی بار مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس گاڑیوں کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ لاہور میں تیار کی گئی یہ جدید گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی وقار نذیر کے مطابق یہ گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تمام مراحل کو خودکار طریقے سے انجام دے گی۔ گاڑی میں نصب جدید سافٹ ویئر ڈرائیور کی کارکردگی کا خود بخود جائزہ لے گا۔ مثال کے طور پر، اگر امیدوار ریورس گیئر ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کرے گا تو سافٹ ویئر خود بخود اسے ناکام قرار دے کر گاڑی...
    دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا باضابطہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :بحری جہاز “استنبول برج” نینگ بو ژو شان بندرگاہ کے بیلون ایریا سے روانہ ہو کر برطانیہ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ ” فیلکسٹو ” کی جانب روانہ ہوا ۔ یہ دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا آغاز ہے ۔ تفصیلات کے مطابق “استنبول برج” نامی بحری جہاز آرکٹک کے شمال مشرقی بحری راستے سے ہوتے ہوئے براہ راست یورپ پہنچے گا اور فیلکسٹو پورٹ تک یک طرفہ نقل و حمل کا دورانیہ صرف 18 دن کا ہوگا۔ 2024 کے آخر میں نینگ بو ژوشان بندرگاہ سے جرمنی کی ول ہیمز ہیون بندرگاہ...
    ایشیا کپ 2025 میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ میں ہاتھ نہ ملانے کے تنازع پربھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی ہے۔ اظہر الدین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہاتھ ملانے میں کوئی حرج نہیں تھا۔ جب آپ میچ کھیل رہے ہوتے ہیں تو کھیل اخلاق و آداب کے مطابق ہونا چاہیے، مجھے معلوم نہیں کہ اس معاملے میں کیا مسئلہ تھا، میں واقعی سمجھ نہیں پا رہا کہ ہاتھ نہ ملانا کیوں ضروری سمجھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹیم نے میچ کھیلنے...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔ ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں سپر فور کے میچ اور فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور دونوں میچز میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی۔ اس سے قبل 2019 میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ چھ برسوں میں مسلسل پانچ شکستوں کے برعکس یو اے ای کے میدانوں میں پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل رہی رہے۔...
    آسٹریلیا میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو عدالت نے طلب کرلیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کانسٹیبل پر رواں سال سڈنی میں فلسطینی حامی مظاہرے میں شریک ایک خاتون پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گرینز پارٹی کی سابق امیدوار ہینا تھامس نے الزام عائد کیا تھا کہ جون میں بیلمور میں ہونے والے احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر نے ان کے چہرے پر مُکے مارے تھے۔ مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 33 سالہ سینئر کانسٹیبل کی ملازمت کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا تھا اور اس واقعے کی تحقیقات بھی جاری تھیں۔ غیرملکی میڈیا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رولز کے مطابق ایک سال میں کم از کم 3 بار اسپیشل میٹنگ ضروری ہے، تاہم درخواست کے مطابق مناسب انتظامات کے تحت یہ ملاقات کروائی جائے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار سے دریافت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے فالوور ہیں یا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور اسے عالمی انصاف و اصولوں کی فتح قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مظلوم فلسطینی عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو تسلیم کرنے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی راہ ہموار کرنے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ برطانوی، آسٹریلیائی اور کینیڈین اقدام کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کریں تاکہ خطے میں انصاف اور پائیدار امن کو...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے ہر صورت فتح درکار ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی، اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش نے سپر فور کے میچ میں چار وکٹ سے زیر کیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے بعد سدرہ امین سمیت قومی خواتین ٹیم کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے پر سدرہ امین کے لیے 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے 10، 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے ویمن کرکٹ ٹیم کو کہا کہ آئندہ ورلڈ کپ میں بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہو رہا ہے۔ Post...
    چینی سائنسدانوں نے چاند پر زلزلوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈسلائیڈنگ کا انکشاف کیا ہے، سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے سرکنے کے نئے شواہد ملے ہیں۔ یاد رہے کہ چین کا چاند کے جنوبی قطب میں 2035ء تک اپنا تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ ہے، یہی وجہ ہے کہ چاند کی زمین چین کے تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کی کوششوں کے دوران خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ چینی ریسرچرز کے مطابق چاند پر 2009ء کے بعد سے اب تک 41 نئی لینڈ سلائیڈنگز کا پتہ چلا ہے جو چاند کے اندرونی زلزلوں (مونکویز) کے باعث رونما ہوئیں۔ یہ تحقیق سن یات سین یونیورسٹی، فوجو یونیورسٹی اور شنگھائی نارمل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے اور 11...
    ویب ڈیسک: خیبر پختونخواہ کی تیرہ وادی میں زوردار دھماکے کےنتیجے میں کم سے کم 24 افراد کی جان لے لی، یہ واقعہ پاکستانی طالبان کے ایک ٹھکانے پر پیش آیا جہاں بم بنانے کا سامان ذخیرہ کیا گیا تھا۔ پولیس کے مقامی افسر ظفر خان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 14 عسکریت پسند اور 10 شہری, جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہلاک ہوئے ہیں۔ کچھ گاؤں والوں اور قانون سازوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ فضائی حملے (ایئر اسٹریکس) کی وجہ سے ہوا جبکہ حکام کا موقف ہے کہ بم بنانے کی فیوری اور ذخیرہ شدہ مواد کے دھماکے نے یہ تباہی مچا دی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس...
    رواں ماہ شیڈول ویمنز ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ آسٹریلوی خاتون آل راؤنڈر گریس ہیرس بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں انجری کا شکار ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہیں۔ خاتون پلیئر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں پاؤں میں (calf strain) انجری ہوئی ہے۔ گریس ہیرس کی جگہ اب ہیتھر گراہم کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ Post Views: 1
    ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیل کی روح کے منافی حرکت کو خود سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی افواہوں کے زیر گردش ایشیا کپ 2025 کا آغاز تو ہوگیا مگر امپائرنگ کے معیار اور بھارتی ٹیم کی گری ہوئی حرکت نے اسے متنازع بنادیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں دو میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم نے کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کی روایت توڑتے ہوئے دونوں میچز میں ٹاس کے وقت اور  میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے۔ سابق بھارتی کپتان  محمد اظہرالدین کی جانب...
    ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد و دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیئر رہنماء بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سکردو سے اسلام آباد سفر کے دوران سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء قمر زمان قائرہ کی سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات ہوئی، موجودہ گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد...
    آئی ٹی سی این ایشیا 2025کی تین روزہ نمائش کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت نمائش میں کثیر الملکی سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں-ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹرمیں جدت اورتکنیکی استعدادبڑھانے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں، نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے،ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے،نمائش میں اہم معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا، ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو جدید ’’آئی ٹی اور ٹیلی کام ہب‘‘...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے ہر صورت فتح درکار ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔  پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی، اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش نے سپر فور کے میچ میں چار وکٹ سے زیر کیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا...
    کراچی: آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی تین روزہ نمائش کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت نمائش میں کثیر الملکی سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹر میں جدت اور تکنیکی استعداد بڑھانے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔ نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔ نمائش میں اہم معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ ایونٹ عالمی سطح...
     احمد منصور: سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ, ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کا نام تجویز کردیا ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے طلحہ محمود کا نام تجویز کردیا۔ سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔   کرکٹ کے نئے ستاروں کی تلاش , پی سی بی کا ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی میں آج ہونے والا ایشیا کپ سپر فور کا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےلیے بڑی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد گرین شرٹس پر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، ورنہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔پاکستانی ٹیم اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہے، جہاں نہ صرف جیت کی ضرورت ہے بلکہ رن ریٹ کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ بھارت سے ہار کے بعد ٹیم مائنس کے رن ریٹ کے ساتھ گروپ میں آخری پوزیشن پر ہے۔ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی کے مطابق پاکستان نے چار میچز کھیلے ہیں، جن میں دونوں شکستیں بھارت کے خلاف آئی...
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بیس کیمپ کے طور پر ہماری حکومت کی اولین ترجیح مسئلہ کشمیر ہے، حکومت نے اس سلسلے میں سپیکر قانون ساز اسمبلی کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، خطہ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بیس کیمپ...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت کا اسد قیصر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم،پرویز الہی، اسد عمر، شبلی فراز کی حاضری سے استنی کی درخواستیں منظور کرلی گئیں ، عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا۔چوہدری پرویز الہی کیجانب سے سردار عبدالرزاق خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔پی ٹی آئی راہنماوں کیجانب سے سردار محمد مصروف خان ،آمنہ علی ودیگر وکلا نے نمائندگی کی عدالت نے کیس...
    ویب ڈیسک: باجوڑ کی تحصیل خار کے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے نائب صدر ملک میر اعظم خان کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خزانہ موڑ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔  حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے روز اُس وقت پیش آیا جب ملک میر اعظم خان گھر کی جانب جا رہے تھے۔     پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے محرکات معلوم کیے جا سکیں۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے  عوامی نیشنل پارٹی نے اس قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت...
    ’’ سری لنکا کو ہراؤ یا گھر جاؤ ‘‘  گرین شرٹس پر سخت دباؤ آگیا، ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کا اہم مقابلہ آج ابوظبی میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر 4 میچ میں بھارت سے شکست نے پاکستانی ٹیم کا سفر دشوار بنا دیا، اسے فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے منگل کو سری لنکا پر لازمی فتح درکار ہوگی، یہ اہم ترین میچ ابوظبی میں کھیلا جائے گا، جہاں پر بھارت کو آخری گروپ میچ میں عمان جیسی نوآموز ٹیم کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  گرین شرٹس کو فتح حاصل کرنے کے ساتھ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہے جو بھارت سے شکست کے بعد مائنس میں پہنچ چکا،...
    اقوام متحدہ کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے مصر اور اردن کی جانب سے اس بات کو مسترد کیا جانا بھی قابل ستائش قرار دیا کہ ان دونوں ممالک نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ حماس کو ہر صورت اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سامنے ڈالنا ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے واضح کیا کہ فلسطین کی گورننس میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ فلسطینی صدر نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امداد کی ضرورت ہے اور قیدیوں کی رہائی ہونی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ای کامرس گیٹ وے کے تحت 3 روزہ آئی ٹی سی این ایشیا کراچی کا 26واں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گا۔ نمائش کا آغاز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شازا فاطمہ خواجہ کریں گی۔آئی ٹی اور ٹیلی کام نمائش 23 سے 25 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ تاریخی ایونٹ وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے وژنری اقدام، ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں پیش کیا جا رہا ہے اور اسے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی توثیق حاصل ہے ۔ گزشتہ سال آئی ٹی سی این ایشیا میں 500 ملین ڈالر کے شاندار مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، اس سال، آئی ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی صحافیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، میر عابد حسین بھیو۔ پریس کلب ایک ستون ہے جو حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے، سیاستدانوں کے اچھے اور عوامی مفاد کے کاموں کو دیگر تک پہنچاتے ہیں وہا غلط کاموں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں جس سے ہمیں کام کرنے میں مدد ملتی ہے، میر عابد حسین بھیو۔ تفصیلات کے مطابق، پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر و سابق وفاقی وزیر میر عابد خان بھیو نے پر کلب کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب عبدالسلام انڑ، جنرل سیکرٹری رحیم بخش جمالی نے ان کو خوش آمدید کہا اور سندھ کی ثقافت کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر 2025ء بروز بدھ منعقد ہوں گے، اس سلسلے میں تمام تر ضروری اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس ضمنی انتخابات میں دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین‘7 وائس چیئرمین اور 13جنرل/وارڈ ممبر کی نشستیں شامل ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے 14 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران 21 ریٹرننگ افسران، 21 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران، 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور21 مانیٹرنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار187ہے، جن میں ایک لاکھ 33 ہزار38مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں، انتخابی عمل کے لیے 1512 اہلکار ذمے داریاں نبھائیں گے جن میں پریذائیڈنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر بھٹو کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے شاہ میر بھٹو کو ڈی جی ایس بی سی اے کے عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہ میر بھٹو کی جگہ مزمل حسین ہالیپوٹہ کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ڈی جی ایس بی سی اے) تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں کم از کم 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حکومت سندھ نے اس واقعے کے چند روز بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-7اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں درخواست دینے والے طلبہ اب آسانی سے درخواست کا اسٹیٹس چیک کرسکیں گے،حکومت نے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025ء دوبارہ شروع کر دی ہے ، جس کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ہزاروں طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس اسکیم کا مقصد ایسے طلبہ کو ڈیجیٹل سہولت فراہم کرنا ہے جن کے گھرانے مالی دبا وکے باعث لیپ ٹاپ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔.لیپ ٹاپ سے طلبہ نہ صرف آن لائن کلاسز اور ریسرچ ورک میں حصہ لے سکیں گے بلکہ آئی ٹی مہارتوں کے ذریعے فری لانسنگ اور ریموٹ ورک کے ذریعے اپنے خاندان کی مدد بھی کرسکیں گے۔طلبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    وفاقی دارالحکومت میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر ریلوے نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت دہشت گردوں کے لیے سہولت کا کردار ادا کررہی ہے، اس حوالے سے بہت سارے شواہد موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے، حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مارگلہ سٹیشن کی حدود کو میٹرو بس سٹیشن تک توسیع دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں گفتگو کے دوران حنیف عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت دہشت گردوں کے لیے سہولت کا کردار ادا کررہی ہے، اس حوالے سے بہت سارے شواہد موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہر شعبے میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں، کرکٹ کے میدان...
    اسٹیل مل پل پر ڈاکوؤں نے انویسٹی گیشن پولیس کے دو افسران سے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق نے بتایا کہ ہفتے کو دن دو بجے کے وقت شعبہ تفتیش کے دو افسران سب انسپکٹر نظام لغاری اور اے ایس آئی عزیز سادہ لباس میں اسٹیل مل پل پر موٹر سائیکل روک کر اپنے موبائل فون سے کسی کو کال کر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو ان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ تاہم، انویسٹی گیشن افسران موبائل فون کی لوکیشن سمیت دیگر شواہد پر کام کر رہے ہیں جلد ڈاکوؤں کا سراغ لگالیا جائیگا جبکہ بن قاسم پولیس بھی واردات سے متعلق مزید تفتیش کر...
    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آج مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، امید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، عمران خان نے بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آج مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، امید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا...