گریڈ 20،21 میں ترقی کے لیے سلیکشن بورڈ اجلاس آج سے شروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی منظوری کیلیے آج شروع ہونے والا سینٹرل سلیکشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس 14 مارچ تک جاری رہے گا۔
اجلاس چیٔرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی کی سربراہی میں ہوگا۔
یہ اجلاس ایک سال سات ماہ بعد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں ایک ہزار افسروں کے نام زیر غور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سیکریٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے افسروں کے پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیار کیے ہیں۔
سینیٹر سعدیہ عباسی، سنیٹر سلیم مانڈوی والا، ایم این اے جاوید حنیف خان، پنجاب سے سیکرٹری خزانہ امداد اللّٰہ بوسال، سندھ سے گریڈ 22 کی ریٹائرڈ بیوروکریٹ رابعہ جویریہ آغا، خیبر پختونخوا سے سیکرٹری بحری امور ڈویژن ظفر علی شاہ بورڈ ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری ؛ کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
سٹی 42: وفاقی ملازمین کے لیے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کردیا گیا۔وزارت ہاؤسنگ نے کرایہ داری سیلنگ کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارت ہاؤسنگ و ورکس کا نیا اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوگا، رہائشی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے مقرر کیا گیا ۔
وفاقی حکومت کے تمام ملازمین (بی ایس-1 تا 22) کے لیے اضافے کی منظوری دے دی گئی ، اضافہ کا اطلاق چھ خاص اسٹیشنز پر ہو گا۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
بڑے شہروں میں کرایہ جات میں اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑھتے کرایوں میں بڑا ریلیف دے گا۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی ملازمین کو مبارکباد دی۔ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا وزارت ہاؤسنگ ملازمین کی سہولت کے لیے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد میں 17,400 سرکاری رہائشی مکانات جبکہ 43,000 سے زائد رجسٹرڈ درخواست گزار ہیں ۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ الاونس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ الاونس میں 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا
وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور کراچی پشاور اور کوئٹہ کیلئے نئی رینٹل سیلنگ ریٹس جاری کر دیے ۔اسلام آباد میں کام کرنے والے بی پی ایس ایک اور دو کے ملازمین کو اب 13ہزار روپے ماہانہ ملیں گے ۔
گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کو باقی 5 شہروں میں 12 ہزار 193 روپے ملیں گے ۔گریڈ 3 اور 6 تک کے ملازمین کو اسلام آباد میں 20 ہزار 313 روپے ملیں گے ۔
جبکہ دوسرے پانچ شہروں میں 3 سے 6 تک کے ملازمین کو 17 ہزار860 روپے ماہانہ ملیں گے ۔گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو اسلام آباد میں اب 76 ہزار 122 روپے ملا کریں گے ۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ ۔منگل 04نومبر ، 2025
17،18 کے افسران کو باقی 5 شہروں میں 66 ہزار 411 روپے ماہانہ ملیں گے ۔
اسلام آباد میں گریڈ 19 کے افسر کو 1 لاکھ 12 ہزار ،گریڈ 20 کے افسر کو 1 لاکھ 27 ہزار روپے ملیں گے ۔
اسلام آباد میں گریڈ 21 کے افسر کو 1 لاکھ 52 ہزار 183 روپے جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو 1 لاکھ 82 ہزار 121روپے ماہانہ ملیں گے ۔
تمام نئے رینٹل سیلنگ الاونس کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے ہو گا