طالبان حکومت ٹی ٹی پی کو معاونت فراہم کررہی ہے، پاکستانی مندوب کا سلامتی کونسل میں خطاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پاکستان نے سلامتی کونسل کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان کی جانب سے ان کو ملنے والی معاونت سے خبردار کردیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرکے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان حکومت ٹی ٹی پی کو معاونت فراہم کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: طالبان حکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ شراکت داروں سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا، پاکستان
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنے حملے ہوئے اس کا اسلحہ طالبان کے پاس ہے، پاکستان نے کئی بار معاملہ افغان طالبان کے ساتھ اٹھایا مگر کوئی بہتری نہیں آئی۔
منیر اکرم نے کہا کہ 6 ہزار جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی افغانستان میں سرگرم ایک بڑی تنظیم ہے، ٹی ٹی پی کی زیرسرپرستی کئی دوسری دہشتگرد تنظیمں کام کررہی ہیں، القاعدہ، کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسی تنظیمیں بھی افغانستان میں موجود ہیں اور پاکستان اور خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنائے، دوعملی نہیں چلے گی: وزیراعظم شہبازشریف
افغانستان کی عبوری طالبان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ دہشتگردانہ حملوں میں سینکڑوں جانیں ضائع ہوگئی ہیں لیکن شواہد کے باوجود افغان طالبان ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان طالبان ٹی ٹی پی سلامتی کونسل طالبان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان طالبان ٹی ٹی پی سلامتی کونسل طالبان افغان طالبان سلامتی کونسل طالبان حکومت سلامتی کو ٹی ٹی پی
پڑھیں:
استنبول مذاکرات بارے حقائق کو ترجمان افغان طالبان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا: پاکستان
استنبول مذاکرات بارے حقائق کو ترجمان افغان طالبان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کر دیا۔وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی۔وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق پاکستان کا مقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے، پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی اینٹری پوائنٹس سے ممکن ہے، کسی بھی متضاد دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان مہاجرین کی وطن واپسی: صرف ایک دن میں 10 ہزار افراد افغانستان روانہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی: صرف ایک دن میں 10 ہزار افراد افغانستان روانہ شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم