وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان سمیت 10افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے 29 ویں اجلاس میں انفارمیشن گروپ میں گریڈ 21 کی سینئر آفیسر،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ عنبرین جان کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی پیر کے روز منعقدہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ (HPSB) کے اجلاس میں گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دینے کیلئے دیگر دس سینئر افسران کی منظوری بھی دی گئی جن میں سیکرٹریٹ گروپ کے محترمہ عائشہ حمیرہ چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز احمد، حماد شمیمی، محمد اسلم غوری، پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے شہزاد حسن، سید محمد عمار نقوی، پوسٹل گروپ کے سمیع اللہ خان، ریلوے (C&T) گروپ کے سید مظہر علی شاہ شامل ہیں اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی بورڈ نے غیر ملکی اردو انٹرنیشنل طلبہ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔ پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔ طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔