UrduPoint:
2025-11-03@22:48:51 GMT

ایکس کی بندش: 'بڑے پیمانے پر سائبر حملہ' ہوا، ایلون مسک

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

ایکس کی بندش: 'بڑے پیمانے پر سائبر حملہ' ہوا، ایلون مسک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) پیر کے روز بندش کے سبب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ہزاروں صارفین کے لیے دستیاب نہیں تھا، جس کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پلیٹ فارم کو "بڑے پیمانے پر سائبر حملے" کا نشانہ بن گیا۔

مسک نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا، "ایکس کے خلاف ایک بڑا سائبر حملہ ہوا، جو (ابھی بھی جاری) ہے۔

"

ٹرمپ سے انٹرویو میں مسک نے کیا سوالات پوچھے؟

انہوں نے دعوی کیا، "ہم پر ہر روز ہی حملہ ہوتا ہے، لیکن یہ بہت سارے وسائل کے ساتھ کیا گیا تھا۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس میں "یا تو ایک بڑا، مربوط گروپ اور یا پھر کوئی ملک ملوث ہے۔"

پاکستان: ایکس سے 'قومی سلامتی کو خطرہ ہے'، وزارت داخلہ

'آئی پی ایڈریسز یوکرین میں'، مسک کا الزام

اس الزام کے بعد فوکس بزنس کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران مسک نے کہا کہ مبینہ حملے میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر سسٹمز میں یوکرین کے آئی پی ایڈریسز تھے، تاہم انہوں نے فوری طور پر اپنے دعوے کے لیے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء

البتہ سائبر سکیورٹی کے بعض ماہرین نے زور دیا ہے کہ اس کا لازمی مطلب یہ نہیں ہے کہ حملے کی ابتدا یوکرین سے ہوئی تھی۔

ایسی حملوں کو ٹریک کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 40,000 صارفین نے امریکی وقت کے مطابق پیر کی صبح طور دس بجے کے آس پاس ایکس کی بندش کے بیشتر واقعات ہوئے، جس کی بہت سے صارفین نے شکایت بھی کی۔

ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض

اس کے بعد بندش کی تعداد میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور دوپہر کے قریب بڑھنے سے پہلے نمایاں طور پر اس میں کمی آئی، تاہم بعد میں اس میں پھر اضافہ ہونے لگا۔

ٹوئٹر کا نیلا پرندہ گیا، ایکس نے نئے لوگو کی جگہ لے لی

ایکس پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، جسے سن 2022 میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے خرید لیا تھا اور اس کے بعد سے اس میں متعدد کئی خرابیوں کی شکایت ملتی رہی ہے۔

ص ز/ ج ا (اے پی، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایلون مسک

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کے پی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ کی بغیر اطلاع بندش کا نوٹس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا۔  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نےخیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع 8 گھنٹے صحت کارڈ کی بندش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پربلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہوچکے ہیں لہٰذا عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • واشنگٹن میں عجائب گھروں کی بندش‘ ہزاروں ملازمین کو برطرفی کے نوٹس
  • افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل ہونے کا انکشاف
  • افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات وادی تیراہ اسمگل ہونے کا انکشاف
  • بین السیاراتی پراسرار دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی ’غیر ارضی خلائی جہاز‘ ہوسکتا ہے، ایلون مسک
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • سہیل آفریدی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ بندش کا نوٹس
  • وزیراعلیٰ کے پی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ کی بغیر اطلاع بندش کا نوٹس
  • وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟