Daily Ausaf:
2025-04-25@02:18:07 GMT

کینیا میں صدر کے چرچ کو دیے گئے عطیے پر ہنگامے پھوٹ پڑے

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

نیروبی (نیوز ڈیسک) کینیا میں صدر ولیئم روٹو کی جانب سے ایک چرچ کو دیے گئے بڑے مالی عطیے کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، جس پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔بی بی سی کے مطابق صدر روٹو نے نیروبی کے رائیسامبو علاقے میں واقع “جیزس ونر منسٹری” چرچ کو 20 ملین شلنگز (تقریباً 1.

55 لاکھ ڈالر) عطیہ دیا تھا۔

تاہم مہنگائی اور اقتصادی بحران سے پریشان نوجوانوں نے اس عطیے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور چرچ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے سڑکوں پر پتھراؤ اور آگ لگا کر راستے بند کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ کم از کم 38 افراد کو گرفتار کیا گیا لیکن بعد میں انہیں بغیر کسی مقدمے کے رہا کر دیا گیا۔ شدید احتجاج کے باوجود چرچ میں عبادت کا سلسلہ جاری رہا، اور وہاں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ بشپ ایڈورڈ موائی نے کہا کہ کچھ نامعلوم عناصر نے “غنڈوں” کو بھیجا تاکہ عبادت میں خلل ڈالا جا سکے۔

صدر روٹو، جو کہ ایونجیلیکل مسیحی ہیں، نے اس عطیے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ملک میں اخلاقی بگاڑ کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا “کینیا کو خدا کو جاننا ہوگا تاکہ ہم ان لوگوں کو شرمندہ کر سکیں جو ہمیں چرچ سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔” صدر نے ایک اور چرچ (ایلڈوریٹ میں) کو بھی اتنی ہی رقم کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ گزشتہ سال کینیا کے کیتھولک اور اینگلیکن چرچز کے رہنماؤں نے سیاسی شخصیات کے چرچ کو عطیات دینے پر اعتراض کیا تھا۔

کینیا میں مہنگائی اور نئے ٹیکس قوانین پر عوام پہلے ہی سخت نالاں ہیں۔ صدر روٹو نے 2022 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد قرضوں کی ادائیگی کے لیے ٹیکس میں اضافے کو ضروری قرار دیا، مگر عوام کا کہنا ہے کہ پہلے کرپشن اور سرکاری فضول خرچی پر قابو پایا جانا چاہیے۔ گزشتہ سال ملک گیر احتجاج کے باعث صدر روٹو کو اپنا وہ “فنانس بل” واپس لینا پڑا جس میں مزید ٹیکسوں کا نفاذ تجویز کیا گیا تھا۔

پاکستانی سفارت خانے سے لاکھوں جعلی ویزے جاری، غیر قانونی افغان شہریوں کی یلغار

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صدر روٹو چرچ کو

پڑھیں:

لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق

لاہور(نامہ نگار)گلبرگ میں لبرٹی چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے سے سامان چرانے کی کوشش میں نوجوان لوہے کے جنگلے میں پھنس کر ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق تہہ خانے سے سامان چوری کرنے کی نیت آنے والا نامعلوم ملزم تہہ خانے میں لگے لوہے کے تنگ جنگلے میں منہ پھنس جانے سے ہلاک ہو گیا۔متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔اس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر
  • چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر
  • تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود 141/9L میں نابالغ بچے سے زیادتی کی کوشش
  • شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • نہروں کے معاملہ پر عوام میں تشویش، مسئلہ حل کرنے کی کوشش نہیں ہو رہی، شاہد خاقان
  • بلوچستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکار شہید
  • حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی مہم، امن کی کوشش یا طاقتوروں کا ایجنڈا؟
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق