پنجاب؛ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کا مرتکب افسر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
پنجاب میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کے مرتکب افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔
وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں کرپشن کی شکایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے پی اینڈ ڈی بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمن کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا۔
ملزم نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اسکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت لی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کرپشن ریڈ لائن ہے جو کسی صورت برداشت نہیں۔ عوام شکایات کی فوری طور پر رپورٹ کریں۔ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی سطح پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض گرفتار کرلیا گیا۔
بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ اسٹور پر سرف لینے گئی تھی تو اسٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔