سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کراچی:
سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کے بارے میں خاندان کی جانب سے جلد اعلان کیا جائے گا۔
کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے باسط علی سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ باسط علی نے 1993 سے 1996 کے درمیان 19 ٹیسٹ اور 50 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
باسط علی کے ٹیسٹ کیریئر میں 5 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 9 نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی۔
دریں اثنا چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق کرکٹر باسط علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے باسط علی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال
ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے، وہ اووکول میموریل ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
نعیم الحسن مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے،وہ 1996ء سے 1998ء تک ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک) کے سیکرٹری جنرل رہے،وہ 2001ء میں سفارت کاری سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
نعیم الحسن کچھ برسوں سے ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھے،ان کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد مسی ساگا میں ادا کی جائے گی اورتدفین اووکول کے قبرستان میں کی جائے گی۔
انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل