ہم وفاقی حکومت کے اداروں میں بدانتظامی سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لئے پرعزم ہے، اعجاز احمد قریشی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور(افضل افتخار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ ان کا دفتر وفاقی حکومت کے اداروں میں بدانتظامی سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لئے پرعزم ہے اور ادارے کے کردار اور کام کے دائرہ کار کے بار ے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے ان خیا لات کا اظہار گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ میں آ فیشل وٹس ایپ چینل کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کی انتظامی زیا دتیوں سے پریشان کوئی بھی شخص اپنی شکایت کے فوری اور بلا معاوضہ ازالے کے لئے اس دفتر سے رجوع کر سکتا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ کیس، پولیس نے چالان عدالت میں جمع کرا دیا
انہوں نے بتا یا کہ سال 2024ء کے دوران 226,372 شکایات موصول ہو ئیں جن میں سے 223,198 شکایات کا 60 دن کی قانونی مدت کے اندر ازالہ کیا گیا اور 93.
رسول اللہ ﷺ کی 3 دن تک لگاتار ایک ہی صحابی کیلئے جنت کی بشارت، اس کے کس عمل نے اس مرتبے تک پہنچایا
انہوں نے کہا کہ نئے علاقائی دفاتر کے قیام اورا نفا رمیشن ٹیکنا لو جی کے استعمال نے شکایات سے نمٹنے میں مزید موثریت متعارف کرائی ہے۔ اب عام لوگوں کے لئے اپنی شکایات درج کرانے کے لئے متعدد ذرائع دستیاب ہیں جن میں ویب سائٹ، موبائل فون، ای میل، زوم لنک کے ذریعے سماعت وغیرہ شا مل ہیں جو شکایت کنندگان کو اس دفتر کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لئے آسان رسائی فراہم کرتے ہیں۔وفاقی محتسب نے سول سوسائٹی اور میڈ یاکو ادارے کی سر گر میوں کے بار ے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لئے آ فیشل وٹس ایپ چینل کو فالو کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سوشل میڈ یاکے مختلف پلیٹ فا رمز پر فعال موجودگی ادارے کے بارے میں بیدا ری پیدا کر نے اور عام لوگوں تک اس کی رسائی اور رابطے بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔
حقیقی آزادی مارچ کیسز: علی نواز اعوان سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی محتسب انہوں نے نے کہا کے لئے
پڑھیں:
عدالت کی پیمرا کو منشیات کےخاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیمراء کو منشیات کے خاتمے سے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔
جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کہا کہ رات ایک بجے آگاہی مہم نہیں چلانی بلکہ پرائم ٹائم پر مہم چلانی ہے، آئی جی اسلام آباد اے این ایف ، پرائیویٹ سکول ریگولیٹری باڈی و دیگر سٹیک ہولڈر سے مل کر منشیات کے خاتمے کا میکنزم بنائیں۔
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی پیرا کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء، سٹاف، کنٹین اسٹاف یا کسی سے بھی منشیات برآمدگی پر سربراہ ادارہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام تعلیمی اداروں میں ڈلیوری بوائے، کوریئر سروسز وغیرہ کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
2025 میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات پر درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئی۔
رپورٹ میں اے این ایف اے نے کہا کہ این ایف نے رواں سال اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق 51 مقدمات درج کیے۔
ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ رواں سال پولیس نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے منشیات برآمدگی کے 22 مقدمات درج کیے، جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے آئی جی کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے منشیات کے خاتمے پر میکنزم بنانے کی ہدایت کی، کیس کی سماعت دو ہفتوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔