پاکستان کو عمران خان کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کہتے ہیں جب ملک میں رول آف لاء نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، آج پاکستان کو بانی کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان خان کیلئے لائے تھے، وہ نہیں پہنچائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کتابیں، بچوں سے بات چیت اور سیاسی لوگوں سے ملاقات کا ہمیشہ کہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے اندر موجود کرنل صاحب نہیں ہونے دیتے، آج ان کے اصل وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا گیا، القادر کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جب سے ڈوگر کو لائے ہیں، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں لگا۔
علیمہ خان نے کہا کہ سب سے زیادہ امن ملک میں بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں لے کر آئے تھے۔ملک میں اس وقت دہشتگردی بڑھ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آپ کو سرمایہ کاری کے لئے دو چیزیں چاہیں، ایک قانون رول آف لاء اور پاکستان میں امن استحکام۔
انہوں نے کہا کہ جب پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اڈیالہ کے باہر آئیں گے ہم بھی آئیں گے، ہمارے بھائی کو جب کتابیں نہیں ملیں گی۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جائیں جن کا ان سے کام بھی ہو۔ ہمارے بھائی کو ریلیف ملنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں روزہ لگا ہے تب بھی میں یہی کہوں گی، لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان سے ملاقات نے کہا
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم راجہ
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور وہ سر اٹھا کر واپس آئیں گے ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ کی رپورٹ کے مطابق نوے سے پچانوے حلقوں میں فارم پینتالیس اور چھیالیس میں واضح فرق سامنے آیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن پر حملہ کیا گیا اور دھاندلی براہ راست برسر اقتدار جماعت کے حق میں ہوئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج پوری دنیا یہ بات کر رہی ہے کہ پاکستان کے آئین پر حملہ ہوا ہے جو کہ قومی سطح پر باعث شرم ہے انہوں نے کہا کہ آئین میں کی گئی غیر قانونی ترامیم کو واپس کرایا جائے گا جبکہ پارلیمان کو بری طرح مفلوج کر دیا گیا ہے اور عدالتی نظام کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں کتنے عرصے تک بیٹھنا ہے اس کا فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے تاہم ایک بات واضح ہے کہ عمران خان کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوں گے اور ہمیشہ کی طرح عوام کے سامنے سر بلند کر کے واپس آئیں گے