ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم مکہ مکرمہ میں، نئی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ رمضان المبارک کے مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔
ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں محمد رضوان، بابر اعظم، سفیر اعظم اور نسیم شاہ کے والد کو حرم میں بیٹھے کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل بابراعظم کے بھائی سفیر اعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بھائی کے ہمراہ مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو جاری کی اور کچھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔
انسٹاگرام پر موجود تصاویر میں ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ بھی دکھائی دیے جو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
بابر اعظم 15 مارچ کو وطن واپس آکر دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں تاہم ٹی20 اسکواڈ میں تینوں کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کیا گیا۔
https://dailyausaf.
مزیدپڑھیں:بلدیاتی نظام کانیاقانون تبدیل،اختیارات کس کے پاس؟تفصیل سامنے آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محمد رضوان کے لیے
پڑھیں:
پہلگام واقعہ، بھارت پاکستان مخالفت میں جعلی تصاویر پھیلانے لگا
بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اب اے آئی سے بھی مدد لی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملے میں سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی جعلی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پہلگام واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جو کہ تمام تصاویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہیں اور اصلی نہیں ہیں۔ لیکن ان تصاویر کو اصل واقعے سے جوڑ کر پیش کیا جارہا ہے ۔فیکٹ چیک ٹیم نے ان تصاویر کو AI مواد کی شناخت کرنے والے ٹولز کے ذریعے چیک کیا۔ زیادہ تر ٹولز نے ننانوے فیصد یہ امکان ظاہر کیا کہ یہ تصاویر مصنوعی ہیں اور AI سے بنائی گئی ہیں۔دہشت گردی کے حملے پر میڈیا کی وسیع کوریج میں ہمیں اس قسم کی کوئی تصاویر نظر نہیں آئیں۔ تصاویر میں چہروں کی غیر واضح تفصیلات اور چمکدار ساخت بھی ان کے مصنوعی ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔سوشل میڈیا پر حملے کی جگہ کی مزید کچھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔ ان میں سے ایک پوسٹ کو اب تک 26,100 سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ ہم نے ان تصاویر کو بھی چیک کیا لیکن یہ سب تصاویر بھی جعلی ثابت ہوئیں۔تمام دستیاب شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ پہلگام حملے سے متعلق وائرل ہونے والی یہ تصاویر اصلی نہیں بلکہ AI ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں اس قسم کی کوئی تصاویر دستیاب نہیں ہیں۔سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اے آئی سے بنی ان جعلی تصاویر کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔