جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ حملے میں ملوث مسلح دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے اور دونوں جانب فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے عہد کیا ہے کہ وہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔  

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ہندوستانی میڈیا، ہندوستانی سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس غیر معمولی طور پر متحرک ہو گئے ہیں اور یہ مسلسل گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ مواد، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ہندوستانی میڈیا کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔  

ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈے کی بجائے مستند ذرائع سے دی جانے والی معلومات پر اعتماد کریں۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اسے کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز سوشل میڈیا

پڑھیں:

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف  انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گردوں کے خاتمےپر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

صدر آصف علی زرداری نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی نظام حسین کو خراج عقیدت اور  ان کی قربانی کو سلام پیش کیا، کہا کہ میجر زیاد سلیم اول شہید  اور سپاہی نظام حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ 

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر دہشت گردوں کا حملہ
  • پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ
  • مستونگ میں آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور2 سپاہی شہید
  • بنوں میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ
  • دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
  • سکیورٹی فورسز کامستنونگ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
  • 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے، عظمیٰ بخاری