پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی ہدایت کی روشنی پر ہی عمل کروں گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے خوشگوار ملاقات رہی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اعتماد کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہ کہ جب لیٹر کے کنٹینٹ باہر آئے ہیں تو اس وقت مجھے بھی تحویل میں لیا گیا،  جو کیسز ہیں میرے پاس وہ میں جاری رکھوں گا، ہم سارے لیگل ٹیم کے ممبر ہیں اور ٹیم میں جہاں میری ضرورت ہوئی میں حاضر ہوں۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ میں عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہی کام کروں گا اور جو انہوں نے کہا میں نے کردیا، پولیٹیکل کمیٹی  سے مجھے کبھی کوئی  انسٹرکشن آئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکیل کو تو  کلائنٹ انسٹرکشن دیں گے تو بات کریں گے، خان صاحب کی حد تک گفتگو ہے وہ جاری رہے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیصل چوہدری نے کہا

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں

لاہور ہائیکورٹ میں نومئی کے 2 مقدمات میں سزا پانے والے اعجاز چوہدری کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد اپیلیں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں۔

اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ سرور روڈ اور شادمان تھانوں کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ موکل کیس کے آغاز سے ہی گرفتار ہیں اور اب تک جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نو مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اپیلوں کے حتمی فیصلے تک دونوں مقدمات میں سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے اپیلیں 23 ستمبر کو متعلقہ بینچ کے پاس بھجوا دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بینچ لاہور ہائیکورٹ نو مئی کیس

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کر دیا: چوہدری انوارالحق
  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • کراچی میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی، مریضوں میں اضافہ
  • لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
  • ’ایسی چیزیں قبول نہیں کروں گی‘، سیلاب زدگان کے لیے غیر معیاری سامان ملنے پر حدیقہ کیانی پھٹ پڑیں
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • اساتذہ کو روشنی کے نگہبان بنا کر مؤثر تدریس کی حیات نو
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • اے آئی کی کارکردگی 100 گنا بڑھانے والی جدید کمپیوٹر چپ تیار