پنجاب; ماتحت عدلیہ کے 19ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور:
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 19 ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔
لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری نوٹفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں دو سیشن ججز بھی شامل ہیں۔
ماتحت عدلیہ کے تبدیل ہونے والے ججوں میں 8 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے دیگر ججوں میں ایک سئنیر سول جج اور 8سول جج بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
این ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے, محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10 جولائی تک پنجاب سمیت خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، سکردو، ہنزہ، دیامر اور شگر میں بھی بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔آج سے 10جولائی کے دوران مظفرآباد، وادی نیلم، حویلی اور باغ میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے۔سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدرآباد، کراچی، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر، میرپور خاص، مٹھی، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، آواران، بارکھان، جعفرآباد، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، لسبیلہ اور نصیرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 7جولائی سے شمالی اور وسطی پنجاب کے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، دریائے سندھ، جہلم اورچناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کاامکان ہے، راوی، ستلج اوردریائے کابل میں بھی 7جولائی سے پانی کے بہاؤ میں اضافے کاامکان ہے۔مشرقی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی فلیش فلڈنگ کاخدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، بارشوں سے اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔شہریوں کو الرٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بارش کمزور تعمیرات، کچی دیواروں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے۔
Post Views: 2