K&Ns فروزن فوڈ فروخت کرنے والے وزن میں اشیاء کیساتھ برف کے وزن کی قیمت وصول کرنے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اے بی این نیوز )K&Ns فروزن فوڈ فروخت کرنے والے وزن میں اشیاء کیساتھ برف کے وزن کی قیمت وصول کر رہے ہیں حکومت صرف پھلوں ، سبزیوں اور کریانہ کے ریٹ مقرر کر رہی ہے جبکہ فروزن فوڈ فروخت کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔ یہ بات کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے CAP کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے فروزن فوڈ کا کاروبار بڑھ گیا ہے جس کی وجہ ہے کہ گھروں میں کھانے تیار کرنے کا رجحان میں کمی آئی ہے لوگوں کو ہر کام آسانی سے کرنے کی عادت سی ہوگئی ہے ۔
انہوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی ، بیورو آف سپلائی سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہوں نے فروزن فوڈ بنانے والوں کی جگہ کو چیک کیا کہ ان کی جگہ کتنی حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی ہے اور کیا وہ اپنی اشیاء کی قیمت میں برف کی قیمت بھی وصول تو نہیں کر رہے ، انہوں نے چارو ںصوبوں کی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر فروزن فوڈ بنانے والوں کے کارخانوں کو چیک کریں اور ان کے بنائے ہوئے فروزن فوڈ کی کوالٹی ، کوانٹیٹی اور ایکسپائری تاریخوں سے صارفین کو آگاہ کریں۔
K&Nsمزید پڑھیں : کی خون بھری فروزن چکن،پکاتے وقت ہانڈی خون آلود،صحت کا قتل عام،کو ئی پر سان حال نہیں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سرکاری نرخوں پر چینی کی عدم دستیابی، کئی شہروں میں 220 روپے کلو تک جا پہنچی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں جب کہ مختلف شہروں میں چینی220 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔ راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔