جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور بہادری سے دشمن پسپا ہورہا ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور بہادری سے بزدل دہشت گرد پسپا ہورہے ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے انکا سدباب کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دشوار گزار راستوں کے باوجود آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں، سیکورٹی فورسز بروقت کاروائی اور بہادری سے بزدل دہشت گردوں کو پسپائی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کا حملہ، 500 یرغمال مسافروں میں سے 80 بازیاب، 13 دہشت گرد ہلاک
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار بہت جلد اس آپریشن میں کامیاب ہونگے اور بزدل دھشتگردوں کو انکے انجام تک پہنچائیں گے، بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور یہ بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کا رمضان المبارک کے پر امن اور بابرکت مہینے میں معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا اس بات کی واضح عکاسی ہے کہ ان دہشت گردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حادثہ، حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان سے رابطے میں ہے، ذرائع
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، پاکستان میں بد امنی و انتشار پھیلانے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کے جعفر ایکسپریس نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آپریشن کیا، کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ میجر اور سپاہی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آپریشن کیا، کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر ضیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 31 سالہ میجر ضیاد سلیم کا تعلق خوشاب اور سپاہی ناظم حسین کا تعلق جہلم سے ہے، شہید میجر اور سپاہی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے انڈین سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارے پُرعزم بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔