جمعرات اور جمعہ کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
سندھ حکومت نے ہولی کے تہوار کے باعث ہندو برادری کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ ںوٹیفکیشن کے مطابق ہندو ملازمین کی 13 اور 14 مارچ کو چھٹی ہوگی ،تمام سرکاری،نیم سرکاری اور کونسل دفاتر پر اطلاق ہوگا۔
دوسری جان ب حکومت پنجاب نے 14 مارچ کو لاہور کے الحمراء ہال میں ہونیوالا پنجابی کلچر میلہ ملتوی کردیا،پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سانحہ اور احترام رمضان کے پیش نظر فیسٹول ملتوی کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور:مزدور کا کام سے چھٹی کرنا جرم بن گیا، مِل مالک نے اپنے ساتھیوں سے نوجوان پر وحشیانہ تشدد کروایا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
نجی اسٹیل مل میں مزدور پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مناواں کے علاقے میں چھٹی کرنے پر نوجوان کو ملزمان قابو کیے ہوئے ہیں اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ آفتاب نے اسٹیل مل سے چھٹی کر کے دوسری مل میں مزدوری کی، جس پر مِل مالک عمر نے ساتھیوں سمیت نوجوان پر تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مزدور آفتاب نے خود پر ہونے والے تشدد کی درخواست واپس لے لی ہے۔ آفتاب لوہا فیکٹری میں کام کرتا تھا، جس نے فیکٹری سے ایک لاکھ 95 ہزار ایڈوانس لے کر نوکری چھوڑ دی ۔
آفتاب اپنے ساتھیوں کو کسی اور جگہ کام پر لگوانے کے لینے فیکٹری آیا ، جہاں فیکٹری مالک عمر نے مبینہ طورپر آفتاب کو فیکٹری میں تشدد کا نشانہ بنوایا، جس کے بعد آفتاب کی تھانہ مناواں میں درخواست پر پولیس مل مالک عمر کو تھانے لے آئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ مزدور آفتاب نے مبینہ طور پر فیکٹری مالک سے مزید رقم لے کر درخواست واپس لے لی۔ مزدور نے تحریری طور پر پولیس کو کارروائی نہ کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کردیا ہے۔