جعفر ایکسپریس حملہ، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔
نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
یو اے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، وزارت خارجہ کی تردید
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
عمران سے نوازشریف کا کچھ لینا دینا نہیں، عرفان صدیقی، اڈیالہ جانے کی بات غلط، رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے دو ٹوک انداز میں ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ نواز شریف عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں۔ عمران خان کے معاملات سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں، ان پر ٹھوس مقدمات قائم ہیں اور عدالتیں اپنے فیصلے دے رہی ہیں۔ ویسے بھی عمران خان کی وجہ سے ایسا کون سا بحران پیدا ہو گیا ہے کہ نواز شریف ان سے مدد لینے کیلئے اڈیالہ جیل جائیں؟ کیا پاکستان کی اکانومی رک گئی ہے؟ کیا ہمارے دوستوں نے ہم سے منہ موڑ لیا ہے؟ کیا ہم بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب نہیں دے سکے؟ آخر کس لیے نواز شریف عمران خان کے پاس جائیں؟ عمران تو خود دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں لیکن ان کی شنوائی نہیں ہو رہی، اس طرح کے جھوٹے اور بے بنیاد بیانیے پی ٹی آئی خود بنا رہی ہے تاکہ کارکنوں کو تسلی دی جائے اور بتایا جائے کہ عمران خان کا مقام کتنا بلند ہے۔ علاوہ ازیں مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ نواز شریف نے اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا ہے نواز شریف ہمیشہ کہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی ڈائیلاگ ہونے چاہئیں میاں نواز شریف سینئر سیاستدان ہیں نواز شریف کی یہ پوزیشن نہیں کہ وہ کسی کے پاس جائیں نواز شریف نے مینار پاکستان جلسے میں کہا سیاسی ڈائیلاگ ہونا چاہئے نواز شریف کے اڈیالہ جیل جانے والی بات مناسب نہیں شہباز شریف نے بھی 3 بار اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی شہبا زشریف نے نواز شریف کی اجازت پر ہی دعوت دی تھی پہلے بھی مذاکرات نوا زشریف کی مرضی سے ہوئے تھے۔