اے وی سی سی، وفاقی ادارے اور سی پی ایل سی نے حب بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے مغوی بچے کو بازیاب کروالیا۔

حب وندر علاقے میں کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

حب پولیس کے تعاون سے ٹارگٹڈ آپریشن تکنیکی ڈیٹا کے تجزیے پر کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔

16 سالہ یرغمالی عبید اللّٰہ کو 5 مارچ کو منگھوپیر سے نماز تراویح کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔

ملزمان نے بچے کی رہائی کیلئے 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، اہلخانہ نے منگھوپیر تھانے میں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور سی پی ایل سی نے وفاقی ادارے کے تعاون سے کامیاب آپریشن کے بعد مغوی اور ملزمان کراچی منتقل کردیے گئے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں روپے، طلائی زیورات، قیمتی سامان لوٹ کرفرار

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات کی گئی جس کے دوران  ملزمان لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے

رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا کہ نقب زنی کی واردات ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انجام دی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کٹر کی مدد سے بینک کے متعدد لاکرز کے تالے کاٹے اور لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی گارڈ امان اللہ کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق گارڈ نے اپنے دیگر10 سے 12 ساتھیوں کو گزشتہ رات دفتر کے اندر گیٹ کھول کر داخل کروایا۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان گاڑی اور رکشے میں آئے تھے، لاکر کاٹنے کے لئے کٹنگ ویلڈر بھی ساتھ لائے تھے۔

کرائم سین سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے ایس آئی یو کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، حکام نے کہا کہ  نقب زنی کی واردات کے دوران ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے بینکوں کو پہلے ہی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی، متاثرہ نجی مائیکرو فنانس بینک کو سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے، سکیورٹی گارڈ سہولت کار نکلا
  • کراچی: نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں روپے، طلائی زیورات، قیمتی سامان لوٹ کرفرار
  • کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، ریلوے پولیس کی لانڈھی میں کامیاب کارروائی، مغوی بچی بازیاب
  • گھوٹکی: کچے میں پولیس کا آپریشن، نوجوان بازیاب، ایس ایس پی
  • سول اسپتال کراچی میں پولیس کا چھاپہ، زخمی حالت میں 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، سول اسپتال میں کیماڑی پولیس کا چھاپہ، زخمی حالت میں 2 ملزمان گرفتار
  • کچہ کے علاقے میں پولیس کا کامیاب آپریشن، صادق آباد اور بھونگ سے اغوا ہونے والے 5 مغوی بازیاب
  • بنوں میں گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق
  • سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 بھارتی سپانسر دہشت گرد جہنم واصل