چینی وزیراعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
چینی وزیر اعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینی وزیراعظم اپریل میں پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران چینی وزیراعظم کی جانب سے اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، سفارتی ذرائع نے عندیہ دیا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر پیش رفت اور دیگر اقدامات پر بھی بات کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
چینی وزیر اعظم لی کیانگ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے، لی کیانگ 11 برسوں میں اسلام آباد کا دورہ کرنے والے پہلے چینی وزیر اعظم تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد ایم ایل ون ریلوے پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری چینی وزیر اعظم دورہ سی پیک لی کیانگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ایم ایل ون ریلوے پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری چینی وزیر اعظم سی پیک لی کیانگ چینی وزیر اعظم لی کیانگ کے دوران
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس آمد؛ شہباز شریف سے ان کے کزن کے انتقال پر اظہار تعزیت
سٹی 42: صدر آصف علی زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ، صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی
صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی ، صدر نے میاں شاہد کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی
صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔
ڈی پی او کی 2 خالی سٹیوں سمیت 5 اضلاع کے لیے 3 خواتین سمیت 12 پولیس افسروں کے انٹرویو
_