Daily Mumtaz:
2025-09-18@12:53:31 GMT

زارا نور عباس کو ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید مہنگی پڑ گئی

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

زارا نور عباس کو ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید مہنگی پڑ گئی

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ زارا نور نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے کیریئر، نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تفریحی صنعت اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں چار لوگ بیٹھ کر کہتے ہیں کہ آؤ ڈرامہ بنائیں، انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں فن کے ہر شعبے اور اس سے منسلک افراد کو عزت اور پہچان دی جائے، ان کے کام کی تعریف کی جائے۔

دوسری جانب ٹرانسمیشن کے دوران میزبان و اداکار دانش تیمور نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی کھل کر تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری نے چھوٹی ہونے کے باوجود گزشتہ چند سال میں تیزی سے ترقی کی ہے۔

زارا نور عباس اور دانش تیمور کی یہ مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ اداکارہ زارا نور کو تاحال اداکاری کرنا نہیں آئی ہے، وہ اکثر اوقات ہی اپنی خالہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور والدہ اسما عباس کے ہمراہ ڈراموں میں نظر آتی ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اویس کیانی:  ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی19پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست نیپرامیں دائرکردی گئی ہے.
ذرائع کے مطابق سی پی پی اےنےاگست2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے،نیپرانے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر29ستمبرکوسماعت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنزکےمطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق ملک بھرکی طرح  کےالیکڑک پربھی ہوگا،اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کیےجانےکا امکان ہے۔

آئی سی سی  کرکٹ کو کرکٹ رہنے دے؛محسن نقوی

نیپرا نےگذشتہ ہفتےکے الیکٹرک کےلیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،اس وقت کےای صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں2روپے57پیسےکمی کاریلیف مل رہا ہے،باقی صارفین کےلیےجولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے79پیسےکی کمی کی گئی،ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کےبلوں میں مل رہاہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • یوزویندر سے طلاق کے بعد انڈسٹری کی ’سلمان خان‘ بننا چاہتی ہوں، دھناشری
  • شہید ارتضیٰ عباس کو خراجِ عقیدت؛ معرکۂ حق میں عظیم قربانی کی داستان
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • شوبز انڈسٹری بدل گئی ہے، اب ڈرامے بنا کر خود کو لانچ کیا جارہا ہے، غزالہ جاوید کا انکشاف
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا
  • استعفوں کا ڈھیر لگا دیا
  • بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا گھٹیا حرکت، اسرائیل کا محاسبہ ناگزیر ہوگیا ہے، محمود عباس
  • شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
  • عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں