سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ڈھاکہ(نیوزڈیسک) بنگلہ دیشی عدالت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے سابق وزیراعظم کے دھان منڈی علاقے میں واقع گھر جسے سودھا سدھن کہا جاتا ہے کو خاندان کے دیگر افراد کی ملکیتی جائیدادوں سمیت ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر سپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی کمیشن کی درخواست کے بعد یہ حکم صادر فرمایا، شیخ حسینہ کے مرحوم شوہر ایٹمی سائنسدان ایم اے وازید میاں کو سودھا میاں کہا جاتا تھا۔
اس لئے گھر بھی سودھاسدھن کے نام پر رکھا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اہلکار کا اس بارے کہنا تھا کہ عدالت نے ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 124 بینک اکاؤنٹس کو بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
جلیبیاں بیچنے پر مجبور فٹبالر کو وزیراعظم نے امدادی چیک دیدیا، گنڈاپور کا بطور کوچ بھرتی کرنے کا حکم
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ضبط کرنے کا حکم
پڑھیں:
اسلام آباد: 1 ارب سے زائد کی جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار
فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کیخلاف 30 جون کو ایف آئی آر درج کی گئی، تینوں ملزمان پر جعلی بینک گارنٹیز تیار کرنے کا الزام ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی بینک گارنٹیز مختلف سرکاری اداروں کے لیے تیار کی گئی تھیں، 14 جعلی بینک گارنٹیز کی مالیت 1.16 ارب روپے ہے، ملزمان نے غیر قانونی طور پر 16 کروڑ 49 لاکھ روپے کمیشن حاصل کیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔