رواں سال2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن کل بروز جمعہ کو ہوگا۔
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
رواں سال 2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن جمعہ کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام3 بجے ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چاند گرہن
پڑھیں:
طوفان ’شکتی: کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق سمندری طوفان ’شکتی‘ کے اثرات کے تحت کراچی ڈویژن اور سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کو بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ ’شکتی‘ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباو¿ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب کی جانب
بڑھا، جس نے شدت اختیار کرتے ہوئے سمندری طوفان ’شکتی‘ کی شکل اختیار کر لی اور کراچی کے جنوب میں 360 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ابتدائی طور پر مغرب، شمال مغرب کی سمت میں حرکت کرے گا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کر کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ بعد ازاں اس کے مغرب، جنوب مغرب کی سمت میں مڑنے اور وسطی شمالی بحیرہ عرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’شکتی‘ کے اثرات کے تحت آج اور کل تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، مٹیاری، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، جامشورو، حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور کراچی ڈویژن کے چند مقامات پر ہلکی سے معتدل شدت کی آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔