غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش ٹھکرانے والی عمارہ نے جوابی ای میل میں کہا آپ طلبہ کے آزادی اظہار کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں، اقدار کو فروغ دینے کا دعوی منافقانہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانی امریکی طالبہ عمارہ خان نے کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش احتجاجاً ٹھکرا دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں داخلے کی پیشکش ٹھکرانے والی عمارہ نے جوابی ای میل میں کہا آپ طلبہ کے آزادی اظہار کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں، اقدار کو فروغ دینے کا دعوی منافقانہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارہ خان کی یونیورسٹی انتظامیہ کو جوابی ای میل میں کہا گیا کہ حالیہ واقعات کی روشنی میں کولمبیا یونیورسٹی کا اختلاف اور شمولیت کی اقدار کو فروغ دینے کا دعویٰ منافقانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ برادری کی آوازوں کو تحفظ دینے میں ناکامی یونیورسٹی کے قول و فعل میں تضاد کی علامت ہے، ایک ایسی یونیورسٹی جو تنقیدی سوچ اور آزاد مکالمے کو فروغ دینے کی دعوے دار ہو، اسے انصاف کی خاطر محنت کرنے والوں کو خاموش نہیں کرانا چاہیے، باضمیر مسلمان امریکی ہونے کی حیثیت سے میں ایک ایسے تعلیمی ادارے کا انتخاب نہیں کرسکتی جہاں فکری آزادی پر اربابِ اختیار کو خوش کرنے کو ترجیح دی جائے۔ والد عمیر خان نے سوشل میڈیا پر بیٹی کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی کا فیصلہ بالکل درست ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو فروغ دینے

پڑھیں:

حج 2026، عازمین حج پر اہم شرائط عائد ؛ بڑی پابندیاں لگ گئیں

سٹی 42: سعودی وزارت صحت کی جانب سے عازمین حج پر اہم شرائط عائد کر دی گئیں .

سعودی حکام  نے کہا جگر فیل ،جگر سکڑنے ،شدید اعصابی کمزوری والے عازمین حج کے داخلے پر پابندی عائد  کردی گئی ۔حمل کے آخری تین ماہ خواتین رواں سال حج ادائیگی نہیں کر سکتیں ۔

کالی کھانسی ،تپ دق ،ہیمرج بخار ،کینسر کے مریضوں کے سعودی عرب داخلے پر پابندی  لگا دی گئی ۔کیموتھراپی بائیو لوجیکل ،ریڈلوجیکل بیماری والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد  کردی ۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

حاجی کیمپ میں موجود افسر نامزد تشخیص والی بیماریوں کے عازمین حج کو روکنے کا مجاز ہوگا ۔خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی لائی جائیں گی۔

صحت ،وزارت حج ،ایئر پورٹ حکام عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • آئندہ 5 برسوں میں شرح خواندگی 90 فیصد تک بڑھانے اور ہر بچے کے اسکول داخلے کے لیے پرعزم ہیں: آصف علی زرداری
  • پاکستان میں ٹیلی کام کمپنیوں کیلیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • اظہر جاوید سماء ٹی وی پاکستان کے برطانیہ میں بیورو چیف مقرر
  •   برازیل : یونیورسٹی میں لوہے کا ڈھانچہ گرنے سے ایک شخص ہلاک‘ 60 زخمی
  • حج 2026، عازمین حج پر اہم شرائط عائد ؛ بڑی پابندیاں لگ گئیں
  • پشاور: بچوں کے سامنے ماں باپ اور دادی کو پھانسی دینے اور ذبح کرنے کا واقعہ، تہرے قتل کے پیچھے کون؟
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی امیدوں کا چراغ پھر روشن ہونے لگا
  • الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
  • امریکا: تارکین وطن کے ویزوں کی حد مقرر: ’سفید فاموں کو ترجیح‘