خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر جنڈولہ قلعے پر خود کش دھماکا ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے متعدد خوارج ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان قلعہ کے باہر گیٹ پر متعدد خوارج  کو ٹھکانے لگادیا گیا ہے۔

جنوبی گیٹ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا جس میں 2 جوان زخمی ہیں، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 حملہ آور مارے گئے جب کہ فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

علاقے میں لڑاکا ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور تاحال صورتحال کشیدہ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پختونخوا میں دہشتگردوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ، بم نصب کرنے کی کوشش ناکام

پشاور:

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ کرکے بم نصب کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے نورڑ میں دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے آئی ای ڈی (بم) نصب کرنے کی کوشش کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے سڑک پر بم نصب کرنے کی کوشش کی، تاہم فوری اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ڈرون کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، جس سے ان کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کو جانی نقصان پہنچا ہے، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں پولیس ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور دہشتگرد عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی سے ممکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا اور علاقہ ایک بڑے خطرے سے محفوظ رہا۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز ہمارے مہمان ہیں ان کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی
  • لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی کے شواہد منظرعام پر آگئے، سیکیورٹی ذرائع
  • نیویارک: اہم دفتر کی عمارت میں فائرنگ، کئی افراد ہلاک
  • نیویارک میں ہولناک حملہ: پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی
  • نیویارک کے آفس ٹاور میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
  • جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
  • جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری
  • فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو وادی تیراہ میں فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق مظاہرین کے جنازے کی نہیں
  • پختونخوا میں دہشتگردوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ، بم نصب کرنے کی کوشش ناکام