چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیرغیرقانونی قرار، سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس ) چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیرغیرقانونی قرار، سندھ حکومت کی قرار داد صوبائی اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔سندھ حکومت نے چولستان کینال اور دیگر نئے نہری منصوبوں کو 1991 پانی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دیا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حقوق پر ڈاکہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نئے کینالوں کے منصوبے سندھ کے پانی کے حق کو چھیننے کی کوشش ہیں، سندھ اسمبلی نے وفاق اور انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (IRSA) سے معاہدے کے مطابق پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانیکی اپیل کی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے قراردادا میں موقف اپنایا کہ نئے کینال منصوبوں سے سندھ میں ماحولیاتی بحران کا خدشہ ہے، پانی کی کمی سے زرعی پیداوار، معیشت اور عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوگی، دریائے سندھ کے پانی کے حق پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چولستان کینال اور دیگر کینالوں کی تعمیر کسی صورت قبول نہیں، عوام کے حقوق کا ہر سطح پر دفاع کیا جائیگا، وزیراعلی سندھ نے تمام صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے فوری بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

سندھ نے وفاق کو انتباہ کیا کہ پانی کے وسائل پر غیر منصفانہ کنٹرول منظور نہیں ہے، کسی بھی غیر قانونی پانی کی تقسیم کے خلاف عوامی مزاحمت کی جائے گی، سندھ کے عوام اپنے پانی کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔سندھ کے پانی کے حقوق چھیننے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظوری کے بعد سندھ اسمبلی اجلاس جمعہ ڈھائی بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی اسمبلی میں

پڑھیں:

چولستان میں نایاب پرندے گریٹ انڈین بسٹرڈکی موجودگی کا نیا ریکارڈ قائم

چولستان میں نایاب پرندے گریٹ انڈین بسٹرڈکی موجودگی کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے معروف جنگلی حیات کے فوٹو گرافر سید رضوان محبوب نے چولستان کے صحرا میں گریٹ انڈین بسٹرڈ کی موجودگی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کر دیں،تصاویر میں چھ نایاب پرندے گریٹ انڈین بسٹرڈ دکھائی دے رہے ہیں

سید رضوان محبوب نے اس منظر کو پاکستان میں جنگلی حیات کی نایاب دستاویزات میں سے ایک قرار دیا ہے،20 جولائی 2025 کو لی گئی ان تصاویر میں پہلی مرتبہ پاکستان میں چولستان کے اندر گریٹ انڈین بسٹرڈ کی افزائش نسل سے قبل کے قدرتی مناظر کو بھی محفوظ کیا گیا ہے ،تصاویر میں نر پرندے کا گولر سیک نمایاں طور پر پھولا ہوا دیکھا جا سکتا ہے

گزشتہ برس اسی علاقے میں پانچ بالغ گریٹ انڈین بسٹرڈ اور ایک چوزہ دیکھنے میں آیا تھا،رواں برس چھ پرندوں کی موجودگی نے پاکستان میں اس نایاب پرندے کی ایک محفوظ مگر چھوٹی آبادی کے وجود کی تصدیق کر دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے، سپریم کورٹ ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت طلال چوہدری کا واٹس ایپ سے مطالبہ شوگر ملز کی جانب سے 15ارب روپے سے زائد قرضے واپس نہ کیے جانے کا انکشاف آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرضے ختم کرنے کا مکمل پلان مانگ لیا حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کرینگے ، ملی یکجہتی کونسل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی تاحال لاپتا، 5ویں روز بھی تلاش جاری
  • تونسہ: دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب سے 20 سے زائد دیہات زیر آب
  • سندھ اسمبلی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کے خلاف متفقہ قرارداد منظور، انصاف کا مطالبہ
  • اسمبلی سے منظور ہونے سے پہلے ٹریفک وارڈن نے قانون کا نفاذ کیسے کردیا؟ رکن پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید
  • ڈی ایچ اے کے سیلابی پانی میں کار سمیت بہہ جانیوالے ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی
  • لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 252 تک جا پہنچی
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی خودمختاری کی درخواست منظور، خبر ایجنسی
  • پشاور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 3 افراد زخمی
  • چولستان میں نایاب پرندے گریٹ انڈین بسٹرڈکی موجودگی کا نیا ریکارڈ قائم
  • بلوچستان میں جوڑے کا بہیمانہ قتل، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع