پنجاب حکومت کے ہونہار سکالرشپ پروگرام میں گلگت بلتستان کو بھی شامل کرنیکی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی سفارش پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ کا دائرہ کار گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی خصوصی سفارش پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہونہار سکالرشپ کا دائرہ کار گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خصوصی مراسلہ میں مریم نواز کی علم دوست پالیسیوں اور اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے پنجاب کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے سینکڑوں طلباء و طالبات کو ہونہار سکالرشپ سکیم میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جواب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں ہونہار سکالرشپ سکیم میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے پنجاب حکومت کی علم دوست پالیسی قابل تحسین ہے اور جی بی کے طلبہ و طالبات کو ہونہار سکالرشپ سکیم میں شامل کرنے پر حکومت گلگت بلتستان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی شکر گزار ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز گلگت بلتستان کے ہونہار سکالرشپ وزیر اعلی
پڑھیں:
غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
فائل فوٹو۔وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی منظوری دیدی ہے۔
جبکہ ایڈیشنل سکریٹری بورڈز و جامعات سہیل بلوچ کو حیدرآباد بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج دینے کی منظوری دیدی۔
اس حوالے سے کچھ دیر میں ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سکریٹری سندھ حیدر شاہ سے ان دونوں افسران سے انٹرویو لینے کی ہدایت کی تھی۔