وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔  پاکستان کی مسلح افواج نے پہلے ہی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بازیاب کرایا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔  ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بغیر کسی ہچکچاہٹ یا رحم کے شکار کرکے ختم کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کی کارروائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا غلط ہے، سرفراز بگٹی

وہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر ہونے والے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی کانفرنس خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیرخارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر سول اور ملٹری قیادت بھی موجود تھی۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ ناقابل معافی جرم

 وزیراعظم نے جعفر ایکسپریس پر حملے کو ناقابل معافی جرم قرار دیا۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ معصوم شہریوں کے خلاف دانستہ طور پر اس طرح کی غیر انسانی کارروائیاں ان ملک دشمن باغیوں کی اصلیت اور ان کے دکھاوے کو بے نقاب کرتی ہیں۔

لاقانونیت اور مایوسی کے نظریے کے خلاف جنگ

 دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ثابت قدم عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح کی غداری کے ذریعے ہمارے وطن کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا ریاست کی پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وطن کے لیے جان کی بازی لگانے والوں کیخلاف ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ یہ محض عسکریت پسند تنظیم کے خلاف جنگ نہیں ہے بلکہ لاقانونیت اور مایوسی کے نظریے کے خلاف جنگ ہے۔  اجلاس میں دشمن عناصر کو سماجی فضا کو خراب کرنے سے روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

 وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے والے بہادر افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

 انہوں نے شہدا کے سوگوار خاندانوں کو ریاست کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

زیرو ٹالرنس پالیسی

شرکا نے دہشت گردی کی تمام قسموں اور مظاہر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو برقرار رکھنے کے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔  سیاسی جماعتوں کے قائدین و نمائندگان، وفاقی و صوبائی وزراء، سرکاری افسران اور کانفرنس کے شرکاء نے متفقہ طور پر جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائی کی مذمت کی اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بریفنگ

بریفنگ کے دوران شرکا کو بلوچستان میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں اور جعفر ایکسپریس حملے سے متعلق حالیہ آپریشن کے کامیاب انعقاد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

 بعد ازاں، وزیراعظم اور آرمی چیف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔

 قبل ازیں وزیراعظم کا کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور آرمی چیف نے پرتپاک استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف دہشتگرد شہبازشریف عاصم منیر کوئٹہ وزیراعظم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف دہشتگرد شہبازشریف کوئٹہ جعفر ایکسپریس پر انہوں نے کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، سرفراز بگٹی

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگر بھارت نے آبی جارحیت کے تحت پاکستان کا پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اس سے دو طرفہ کشیدگی میں مزید تناؤ آئیگا اور یہ اقدام براہ راست اعلان جنگ تصور کیا جائیگا اور اسکا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے اہم اور بروقت فیصلوں کو ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کی جانب ایک فیصلہ کن اقدام قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، استحکام اور علاقائی تعاون کو ترجیح دی ہے، مگر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان ایک انتہائی اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ جسے پوری پاکستانی قوم مسترد کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگر بھارت نے آبی جارحیت کے تحت پاکستان کا پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اس سے دو طرفہ کشیدگی میں مزید تناؤ آئے گا اور یہ اقدام براہ راست اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اس دوٹوک موقف کو سراہا کہ پاکستان کسی بھی قیمت پر اپنی قومی خودمختاری اور عوام کے بنیادی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود اور واہگہ بارڈر کی بندش، بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تیسرے ملک کے ذریعے ہونے والی تجارت کی مکمل معطلی اور بھارتی ہائی کمیشن کے عملے میں کمی جیسے فیصلے ناگزیر ہوچکے تھے۔ یہ اقدامات بھارت کی مسلسل جارحانہ پالیسیوں کے خلاف پاکستان کی خوددارانہ پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بھارت کے شہریوں کو جاری تمام ویزوں کی منسوخی اور سارک کے تحت دیئے گئے ویزوں کی تنسیخ کو ایک دانشمندانہ قدم قرار دیا، جو قومی مفاد کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، قومی وقار اور وسائل کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے اور کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت، قومی سلامتی کے فیصلوں میں وفاقی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملکی دفاع میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، سرفراز بگٹی
  • بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
  • بلوچستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکار شہید
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • ‘پاکستان کے خلاف کارروائی کی جائے’، بھارتی میڈیا کیسے جنگی ماحول بنارہا ہے؟
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • فیصل بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ حبیب یونیورسٹی