آذربائیجان اور آرمینیا 40 سالہ طویل تنازعہ ختم کرنے کیلئے معاہدے پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ان کی طرف سے آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے کا ڈرافٹ تیار کرکے حتمی شکل دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان اور آرمینیا نے کہا ہے کہ دونوں ممالک 40 سالہ پرانا تنازع ختم کرکے امن معاہدہ کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ان کی طرف سے آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے کا ڈرافٹ تیار کرکے حتمی شکل دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امن معاہدہ دستخط کے لیے تیار ہے اور آرمینیا تیار ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے لیے تاریخ اور مقام کے حوالےسے مشاورت شروع کرنے کو تیار ہے۔ ادھر آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے اور دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے ڈرافٹ کے متن سےمطمئن ہیں۔
 
 دونوں ممالک کی جانب سے بیانات کے باوجود معاہدے پر دستخط کے حوالے سے حتمی تاریخ غیریقینی کا شکار ہے کیونکہ آذربائیجان نے کہا ہے ان کی طرف سے دستخط کے لیے شرط آرمینیا کے آئین میں تبدیلی ہے جس میں سرحدی حدود کے بڑے دعوے کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب آرمینیا نے ان دعووں کی تردید کی ہے لیکن وزیراعظم نیکول پیشنیان نے حال ہی میں کہا تھا کہ ملک کے اولین دستاویزات میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ریفرنڈم کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا تاہم اس کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی۔
 
 خیال رہے کہ سوویت یونین سے الگ ہونے والی دونوں ریاستوں کے درمیان 1980 کے اواخر میں نیگورنو-کاراباخ ریجن پر جنگ شروع ہوئی تھی جو طویل عرصے تک چلتی رہی ہے۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور آرمینیا دستخط کے میں کہا کے لیے
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور نادہندگان کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے “ون ایپ” متعارف
علی ساہی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ٹیکس نادہندگان اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے جدید “ون ایپ” تیار کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایپ کے ذریعے 9 محکمے ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر دیے گئے ہیں جن میں ٹریفک پولیس، ایکسائز، پی ایچ پی، محکمہ ٹرانسپورٹ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ماحولیات، سیف سٹیز اور دیگر ادارے شامل ہیں۔
پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ایپ پیر سے ایک ضلع میں شروع کی جائے گی,ایپ میں 11 مختلف ماڈیولز کے تحت گاڑیوں کی چیکنگ ممکن ہوگی,نمبر پلیٹ کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہی گاڑی کی تمام تفصیلات فوری سامنے آ جائیں گی,اب تک 3 لاکھ سے زائد موبائل نمبرز سسٹم میں رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ویڈیو یا تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی متعلقہ شہری کو ای چالان اور بار کوڈ میسج بھجوایا جائے گا,ایپ کے ذریعے چوری شدہ، دھواں چھوڑتی یا ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی فوری نشاندہی ممکن ہو گی۔
ٹریفک حکام کے مطابق ایپ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نزیر کی نگرانی میں تیار کی گئی “ون ایپ” کو وزیراعلیٰ کے افتتاح کے بعد رواں ماہ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔
 
 
 
 
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا