آذربائیجان اور آرمینیا 40 سالہ طویل تنازع ختم کرنے کیلئے معاہدے پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
BAKU:
آذربائیجان اور آرمینیا نے کہا ہے کہ دونوں ممالک 40 سالہ پرانا تنازع ختم کرکے امن معاہدہ کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ان کی طرف سے آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے کا ڈرافٹ تیار کرکے حتمی شکل دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امن معاہدہ دستخط کے لیے تیار ہے اور آرمینیا تیار ہے کہ آذربائیجان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے لیے تاریخ اور مقام کے حوالےسے مشاورت شروع کرنے کو تیار ہے۔
ادھر آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے اور دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے ڈرافٹ کے متن سےمطمئن ہیں۔
دونوں ممالک کی جانب سے بیانات کے باوجود معاہدے پر دستخط کے حوالے سے حتمی تاریخ غیریقینی کا شکار ہے کیونکہ آذربائیجان نے کہا ہے ان کی طرف سے دستخط کے لیے شرط آرمینیا کے آئین میں تبدیلی ہے جس میں سرحدی حدود کے بڑے دعوے کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب آرمینیا نے ان دعووں کی تردید کی ہے لیکن وزیراعظم نیکول پیشنیان نے حال ہی میں کہا تھا کہ ملک کے اولین دستاویزات میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ریفرنڈم کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا تاہم اس کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں کی۔
خیال رہے کہ سوویت یونین سے الگ ہونے والی دونوں ریاستوں کے درمیان 1980 کے اواخر میں نیگورنو-کاراباخ ریجن پر جنگ شروع ہوئی تھی جو طویل عرصے تک چلتی رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور آرمینیا دستخط کے کے لیے
پڑھیں:
شیک ہینڈ تنازع: پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے خط لکھ دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ٹاس سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے دونوں کپتانوں کو ٹاس کے بعد مصافحہ کرنے سے منع کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ریفری کے خلاف مزید ایکشن لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ۔
آئندہ ماہ پاکستان جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا ہے کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے
جنوبی افریقا کی مینز ٹیم آل فارمیٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ ٹی 20 کے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں بھارتی حکومت کی ہدایات ہیں۔