Express News:
2025-08-01@08:04:33 GMT

آرمی ایکٹ کی شقیں کالعدم کرنے کا فیصلہ غلط، آئینی بینچ

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ ہم وزارت دفاع کے وکیل کی اس دلیل سے اتفاق کرتے ہیں کہ آرمی ایکٹ کی مختلف شقوں کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ 

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ نے سویلینز کا کورٹ مارشل کالعدم کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر 46ویں سماعت کی۔

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے جواب الجواب دلائل میں موقف اختیار کیا کہ سویلینز کا کورٹ مارشل کرنا فوج کی انا کا مسئلہ نہیں، یہ ملکی دفاع اور سکیورٹی آف پاکستان کے لیے ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ جتنی تفصیل سے عدالت نے اس مقدمہ کو سنا تعجب ہے کہ کوئی آرمڈ پرسن ہمارے سامنے یہ استدعا لیکر نہیں آیا کہ اسے بھی آزاد عدالتی فورم مہیا کیا جائے۔ آئین بالادست ہے اور پارلیمنٹ بھی آئین کے تابع ہے۔

جسٹس امین الدین نے مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم لکھوایا کہ بنچ کے ججز کی پرنسپل سیٹ پر عدم دستیابی کے باعث کارروائی تین ہفتے کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔ سماعت مکمل کر کے کوشش ہو گی فوری طور پر مختصرفیصلہ دے دیا جائے۔ 

خواجہ حارث نے کہا کہ آرٹیکل175اور آرٹیکل 245پر نئے نکات اٹھائے گئے اس لیے جواب الجواب دلائل مکمل کرنے کے لیے 8دن درکار ہونگے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق خواجہ حارث نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے اور پارلیمنٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ کسی خاص قانون کے دائرہ اختیار کی حد اور اس کا اطلاق کس پر کیا جائے گا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آرمی ایکٹ کا اصل مقصد فورسز میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ آئین کی مجموعی روح کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی خاص شق پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے آئین کے وسیع تر اور اجتماعی دائرہ کار میں چیزوں کا جائزہ لیا جائے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ پارلیمنٹ آرمی ایکٹ کا دائرہ اختیار بڑھا سکتی ہے؟ خواجہ حارث نے جواب دیا عدالت کے سامنے ابھی یہ سوال نہیں۔جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ زیر بحث فیصلہ سیکشن 2/1-D  کی حد تک درست نہیں اور میں اس نکتے پر وکیل سے متفق ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسٹس امین الدین خواجہ حارث نے نے کہا

پڑھیں:

وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف، لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف، لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کے مقدمے کے اندراج کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سلمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیشن کورٹ نے 10 جولائی کو چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جو قانون کے منافی اور حقائق کا جائزہ لیے بغیر جاری کیا گیا۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سیشن کورٹ کا دیا گیا مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے سلمان شہباز کو ریلیف دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد،خواتین کی تصاویر، ویڈیوز ایڈٹ کر کے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار اسلام آباد،خواتین کی تصاویر، ویڈیوز ایڈٹ کر کے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی، رہنماوں کی حکومت پر سخت تنقید پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ منظرعام پر لائوں گا مزید ارشد شریف جیسا کھیل کھیلنے نہیں دونگا، واوڈا ہماری موثر سفارت کاری نے بھارت کو دنیا میں بے نقاب کر دیا، سینیٹر عرفان صدیقی اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد کی گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاضی محمد اکبر مرحوم کی قبر پرحاضری ، پھولوں کی... چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹ: سلمان شہباز پر چیک باؤنس کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم
  • وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف، لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
  • لاہور ہائیکورٹ: سلیمان شہباز کی کمپنی کیخلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار
  • وزیراعظم کے بیٹے کو ریلیف؛ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
  • سلیمان شہباز کیخلاف چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
  • سپریم کورٹ نے والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کو پنشن نہ دینے کا امتیازی سرکلر کالعدم قرار دے دیا
  • توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات پر کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری
  • سپریم کورٹ، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ
  • سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیس سننے والا بینچ تبدیل
  • سپریم کورٹ: 9 مئی کیسز میں ضمانت اپیلوں پر سماعت کے لیے بینچ تبدیل