لاہور میں غیر ملکی مہمانوں کے  سیکیورٹی گارڈز نے کینال روڈ پر راستہ نہ دینے پر شہری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور اسے تشدد کانشانہ بھی بنایا۔

لاہور میں سرِعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے راستہ نہ دینے پر عمران نامی شہری کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی۔

واقعے پر شہری عمران بھی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے نکلا اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو قابو میں کر لیا جس کے بعد باقی سیکیورٹی گارڈز نے اسے بٹ مارے اور جلدی سے گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

کرم، گاڑی پر فائرنگ، سیکورٹی اہلکار اور خاتون سمیت 4 جاں بحق

پاراچنار ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے.

..

اس موقع پر متاثرہ شہری نے اپنی گاڑی حملہ آوروں کی گاڑی کے آگے کر کے اسے روک لیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے 4 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی تحویل میں لے لی۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ میں کپڑے کا تاجر ہے، انہیں غصہ تھا کہ میں نے فوری راستہ کیوں نہیں دیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور گارڈز کی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ

پڑھیں:

لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی کے شواہد منظرعام پر آگئے، سیکیورٹی ذرائع

— فائل فوٹو

لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی کے شواہد منظر عام پر آگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 جولائی کو قلات آپریشن میں ہلاک دہشتگرد صہیب لانگو لاپتہ افراد کی لسٹ میں تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان نے دہشتگرد صہیب لانگو عرف عامر بخش کی ہلاکت اور وابستگی کو تسلیم کیا۔

فتنہ الہندوستان سے منسلک میڈیا پلیٹ فارم نے دہشتگرد صہیب کو لاپتہ قرار دیا تھا، اس سے قبل بھی فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 کو گوادر حملے میں ہلاک دہشتگرد کریم جان بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نیول بیس حملے میں مارا گیا دہشتگرد عبدالودود بھی لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل تھا۔

متعلقہ مضامین

  • لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی کے شواہد منظرعام پر آگئے، سیکیورٹی ذرائع
  • لاہور: موٹروے کو پیدل کراس کرنے پر شہری کیخلاف ایف آئی آر درج
  • لاہور: نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کا ڈنڈوں اور پتھروں سے سر کچل دیا
  • کراچی، سچل گلزار ہجری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شدید زخمی شہری دم توڑ گیا
  • پشاور: گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
  • گاڑی کے بونٹ کو ’فش ایکوریئم‘ میں تبدیل کرنے والا شہری تنقید کی زد میں آگیا
  • کراچی: چینی شہریوں پر حملے میں ملوث 3 خوارج سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
  • مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، مشیر انقلابی گارڈز
  • وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ شہری شہید ہوئے، وزیراعظم
  • اسلام آباد سے گدھے کا گوشت برآمد: پولیس تحقیقات میں ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں