Daily Ausaf:
2025-04-25@02:38:13 GMT

کبڈی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نے بھارتی ٹیم کو مدعو کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے آئندہ ماہ 3 ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے، ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارت کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ فیڈریشن کے صدر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی صدارت میں ہوئی جس میں رواں سال منعقد ہونے والے کبڈی کے ایونٹس کیلئے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

صدر فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ رواں سال اپریل میں تین ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، بابا گرو نانک کبڈی کپ میں پاکستان، بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں اسپورٹس کلیدی کردار ادا کرتے ہیں بدقسمتی سے مودی سرکار اپنی اسپورٹس ٹیمیں پاکستان نہیں بھیجتی، کوشش کریں گے کہ بھارت کی کبڈی ٹیم ضرور شرکت کرے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی کبڈی

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

کے ایچ اے ویمن ونگ کے تحت  کے ایچ اے  اسپورٹس کمپلیکس کے آسٹرو ٹرف  پر ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ فائنل میں لائنسز آف دی فیلڈ نے پرل پاینئرز کو3-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر سید عمران علی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت سندھ حکومت کے سیکریٹری اسپورٹس عبد العلیم لاشاری نے کی۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کاکہنا تھاکہ لڑکیاں بھی کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں،اپنے والد ڈاکٹر سید محمد علی شاہ مرحوم کی پیروی کرتے ہوئے ہاکی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے کےایچ اے کی خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا  کہ زیر تعمیر ہوسٹل اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا۔

کے ایچ اے کے صدر امتیازعلی شاہ نے کہا کہ کے ایچ اے میں ہاکی کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔خوبصورت گراونڈ کا تمام تر سہرا سابق صدرکے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے والد کی کھیلوں میں خدمات کے سلسلے کو جاری رکھا۔

کے ایچ اے ویمنز ونگ کی صدر اسماء علی شاہ نے کہا کہ سید امتیازعلی شاہ کا بطور صدر کے ایچ اے سے جڑنا کراچی میں ہاکی کی کامیابی کی ضمانت ہے،ویمن ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن کاوش کی جائے گی۔

تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی  ریحان ہاشمی،  کے ایچ اے کے سیکریٹری اولمپین حنیف خان، اولمپین کلیم اللہ، اولمپین افتخار سید، اولمپین وسیم فیروز، اولمپین ناصرعلی ، قومی ٹیم کے سابق انٹرنیشنل گول کیپر کوچ عبدالغفور، قومی ویمنز ٹیم کے کوچ محمد نعیم ،کے ایچ اے کی سیکرٹری ویمن ونگ بتول کاظم ، صغیر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

ثمینہ تبسم،ندا انجم،ماہ نور،ریجا معیز،حمنا ندیم،ایمان اور گلناز غلام نبی نے ایمرجنگ ویمن پلئیرز کے ایوارڈز حاصل کیے۔

متعلقہ مضامین

  • سری نگر میں مسلح غیر ملکی موجود ہیں، پاکستان جانتا ہے کہ وہ کیوں وہاں موجود ہیں
  • پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا
  • ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان 
  • کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
  • پاکستان کیخلاف اقدامات،بھارتی عجلت خطے کیلئے خطرناک
  • وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 24 اپریل کی صبح طلب کرلیا
  • بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا، خواجہ آصف
  • پہلگام واقعے پر بھارتی یکطرفہ اقدامات: شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
  • اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
  • کراچی: ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد