نئے سولر روف پینل صارفین کیلئے نیا سیٹلمنٹ میکانزم
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ای سی سی کی جانب سے منظور شدہ نئی پالیسی کے مطابق نئے سولر روف پینل صارفین کے لیے نئے سیٹلمنٹ میکانزم کے تحت درآمد شدہ اور برآمد شدہ یونٹس کو بلنگ کے مقاصد کے لیے الگ الگ سمجھا جائے گا۔
برآمد شدہ یونٹس کو منظور شدہ بائی بیک ریٹ 10 روپے فی یونٹ پر خریدا جائے گا، جبکہ درآمد شدہ یونٹس کو ماہانہ بلنگ سائیکل کے دوران قابل اطلاق پیک/آف پیک ریٹ پر بغیر کسی ٹیکس اور سرچارج کے بل کیا جائے گا۔
کسی بھی ماہانہ بلنگ سائیکل کے لیے، اگر نیٹ میٹرنگ صارف کے برآمد کردہ یونٹس کے بل کی کل رقم تقسیم کار کمپنی سے درآمد کردہ یونٹس کے بل کی کل رقم سے زیادہ ہو جائے تو خالص رقم کو آئندہ بلنگ سائیکل(سائیکلز) میں صارف کے کھاتے میں جمع کر دیا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
کے پی حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا لیے گئے، سولرائزیشن کا گزشتہ سالوں سے رکا ہوا منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی سرکاری عمارتوں پر سولر لگانے کے فیصلے پر عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے، ابتدائی مرحلے میں صوبے کی جیلوں میں سولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مخصوص علاقوں میں سٹریٹ لائٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر سولر لگایا جائے گا۔
منصوبہ شروع کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے لیے وقت مخصوص کر دیا گیا ہے، ابتدائی مراحل مکمل کرنے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی 2 ماہ کے اندر ٹھیکیداروں سے بولی طلب کرے گا، انرجی ڈیپارٹمنٹ 15 دن میں اس پراجیکٹ کو کابینہ میں پیش کرے گا۔
45 دن میں محکمہ داخلہ اور محکمہ توانائی پائلٹ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کریں گے، سرکاری عمارتوں میں بجلی بل کی مد میں صوبہ 20 ارب روپے سے زائد دیتا ہے، اس منصوبے سے کم سے کم 10 ارب روپے کی بچت کی جا سکے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سولرائزیشن منصوبہ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کیا جائے گا، پرائیویٹ کمپنیاں سولر کی دیکھ بھال کی بھی ذمہ دار ہوں گی۔
Post Views: 1