پاکستان عالمی تعاون سے دہشتگردی پر قابو پاسکتا ہے، چینی قونصل جنرل
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
چینی قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے لڑنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان عالمی تعاون سے دہشتگردی پر قابو پاسکتا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، آرمی کمانڈوز نے کیسے کامیابی حاصل کی؟
چینی قونصل جنرل نے کہا کہ قراقرم ہائی وے ری الائنمنٹ منصوبے پر اسی سال پیشرفت ہوگی۔ سی پیک کی تعمیر کے لحاظ سے 2025 اہم سال ہے۔ دونوں ممالک کے عوام سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ دونوں ممالک کوششوں سے توقعات کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان جعفر ایکسپریس چینی قونصل جنرل یانگ یوڈونگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان جعفر ایکسپریس چینی قونصل جنرل چینی قونصل جنرل
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔