پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری، قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: 200روپے مالیت کے پرائز بانڈ ز کی قرعہ اندازی17مارچ بروز پیر کو فیصل آباد میں ہو گی۔
قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے پانچ جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
سٹی42:ریلوے ہیڈکوارٹر نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 4,931 مسافر پکڑے لیے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے 2ہفتوں کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران 4,931 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے اور ٹکٹ و جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 53 ہزار 120 روپے ریکور کیے گئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مزید براں، ٹکٹوں کی مد میں 70 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے جبکہ مسافروں پر 12 لاکھ 9 ہزار 35 روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔