Jang News:
2025-09-17@23:36:04 GMT

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی

—فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سانحۂ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سانحۂ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید احمد، عثمان ڈار و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

پیش ہونے والے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس: وکلا صفائی کی 9 مئی کے 13 مقدمات یکجا کرنے کی درخواست

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیان ریکارڈ ہونے کے بعد مقدمہ میں مجموعی طور پر 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مزید کارروائی اگلے مہینے کی 12 تاریخ تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مئی کے 13 مقدمات کی سماعت تک ملتوی

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔

کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
  • راولپنڈی، جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 12 اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی
  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے موقف کی تائید کی، وزیرمملکت قانون
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی
  • احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
  • خیبرپختونخوا، دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان