چینی کے تھوک ریٹ میں 10 روپے فی کلو کمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)چینی کے تھوک ریٹ میں 10 روپے فی کلو کمی ہوگئی۔صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجر کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت 163 سے 153 پر آگئی ہے۔
عارف گجر نے بتایا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ملی بھگت سے ہوا اور چینی کی قیمت 165 سے کم ہونے میں چند دن لگیں گے۔صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی گئی، 360 گرام کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارف خوش ہیں جبکہ تندور مالکان نے قیمتوں کو مسترد کردیا۔
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کا اہم اقدام آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچادیا، روٹی کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی، 360 گرام کی روٹی اب 40 کی بجائے 30 روپے میں فروخت ہوگی۔
صارفین نے روٹی کی قیمت میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ، سینیئر صحافی ارشد ملک اغواء ، صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،بازیابی کا مطالبہ