اسلام آباد ہائیکورٹ: جنید اکبر اور دیگر رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر اور دیگر قائدین کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ عدالت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بنائے گئے میکنزم پر عمل نہیں کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ’شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں واپس آسکتے ہیں‘
اس سے قبل جیل سپرٹنڈنٹ نے عمران خان سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کے اُن 8 رہنماؤں کی فہرست عدالت میں جمع کردی تھی جو ان سے جیل میں ملاقات کرچکے ہیں۔
جیل سپرٹنڈنٹ کے مطابق ان رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے 10 مارچ کو ملاقات ہوئی تھی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملاقات کرنے والے ان رہنماؤں نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا اس لیے ان کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل پی ٹی آئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی عمران خان سے ملاقات پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق اہم درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے 4 سابق صدور نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ججزکے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ بارکا بھی سپریم کورٹ سے رجوع، جسٹس ڈوگر کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے 4 سابق صدور ریاست آزاد ،عارف چوہدری ،شعیب شاہین اور زاہد محمود راجہ کی جانب سے دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کالعدم قرار دیے جائیں۔
درخواست کے متن کے مطابق استدعا کی گئی ہے کہ ٹرانسفر ہونے والے ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی نئے حلف لینے سے شروع کی جائے۔
درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سنیارٹی تبدیل کرنے کے فیصلے کو بھی کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ میں بینچز کی تبدیلی کو لے کر ججوں کے درمیان کیا تنازع چل رہا ہے؟
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے 4 سابق صدور نے درخواست میں جسٹس سرفراز ڈوگر کے قائمقام بنانے کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار کی استدعا بھی کی ہے۔
درخواست وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر جسٹس ڈوگر حلف سنیارٹی