تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟ رانا تنویر حسین
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر صنعت و تجارت تنویر حسین نے کہا ہے کہ تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و تجارت تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور میں نواز شریف کے جاری کردہ منصوبے روکے گئے اور ترقیاتی منصوبوں پر پی ٹی آئی نے بھونڈی سیاست کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات ایک کر کے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ جبکہ آنے والے مہینوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے اور پاکستان کو کمزور کرنے والے ناکام ہوں گے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کے خلاف عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خط لکھنے والے غدار ہیں اور تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے کہاں ہیں؟۔ ایک سال کے دوران پالیسی ریٹ 10 فیصد کم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔ پاک فوج جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کا دفاع کر رہی ہے اور ہماری فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے۔
نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی، مقدمہ واپس لے لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تنویر حسین کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔