آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس، عہدیداروں کا انتخاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سرمد علی ای پی این ایس کے صدر جبکہ ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (ای پی این ایس) کے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق عام اور نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کیلئے اے پی این ایس اجلاس منعقد ہوا۔
اس میں کہا گیا کہ سرمد علی صدر اور ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ اطہر قاضی سیکریٹری جنرل جبکہ شہاب زبیری نائب صدر منتخب ہوگئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ محسن بلال جوائنٹ سیکریٹری جبکہ نوید کاشف فنانس سیکریٹری منتخب ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کے بدلتے توانائی کے منظرنامے کیلئے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک مضبوط انتخاب
پاکستان کے بدلتے توانائی کے منظرنامے کیلئےڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک مضبوط انتخاب ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ریفائننگ سیکٹر ایک خاموش مگر اہم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، کیونکہ امریکہ سے آنے والا ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل اب ملک کی توانائی کی ضروریات کے لیے ایک قابلِ عمل اور مسابقتی متبادل کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خصوصاً ایسی پاکستانی ریفائنریوں کا موزوں انتخاب ہے جن کے پاس گہرے سمندر کی بندرگاہی سہولیات ہیں۔