بوگوتا میں ’’چائنا ان اسپرنگ ‘‘ گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ’’چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک’’ کے عنوان سے گلوبل ڈائیلاگ کا کولمبیا خصوصی اجلاس بوگوتا میں منعقد ہوا۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ویڈیو خطاب کیا۔ چین کے کولمبیا میں سفیر چو جنگ یانگ، کولمبیا کے وزارت تجارت و صنعت کے قائم مقام وزیر سیلو روسنک سمیت چین اور کولمبیا کے سیاسی، تجارتی، تعلیمی اور میڈیا شعبوں کے تقریباً 150 مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ عالمی چیلنجوں کے سامنے کوئی ایک ملک اکیلے ان سے نہیں نمٹ سکتا ۔ ” کے بجائے ، ’’ کھلاپن اور اشتراک‘‘بہتر ہے۔ ’’ ڈی کپلنگ‘‘ کے بجائے تعاون اور جیت جیت’’ بہتر ہے۔ چین کا دروازہ مزید وسیع ہو گا ۔‘‘چین کے اعتماد” نے دنیا کی ترقی میں مزید استحکام اور یقین پیدا کیا ہے۔ کولمبیا کے قومی ٹیلی ویژن، کولمبیا کے اسنیل ٹیلی ویژن، اور کولمبیا کے اخبار “ایل ٹیمپو” سمیت متعدد مقامی میڈیا نے اس ڈائیلاگ کی کوریج کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کولمبیا کے
پڑھیں:
الحمراء آرٹس کونسل میں کینیڈین فلم فیسٹیول کا انعقاد
لاہور کے الحمراء آرٹس کونسل میں کینیڈین فلم فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جو الحمراء آرٹس کونسل اور کینیڈین ہائی کمیشن کی مشترکہ کاوش ہے۔
اس فیسٹیول کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلین اور چیئرمین الحمراء رضی احمد نے شرکت کی اور فیسٹیول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔
لیسلی سکینلین نے کہا کہ فلم فیسٹیول نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کا ذریعہ بنے گا بلکہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح پر مضبوط تعلقات کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے 77 سالہ تعلقات باہمی اعتماد اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کی بنیاد پر استوار ہیں۔
https://www.facebook.com/CanadainPakistan/posts/pfbid0dAjVjJMRqgCGVYySrKTJ4H8ifqgruvQSkKqwdCkKcLKhu6m8dBqdNh1eY9CZiHgkl?rdid=aXUjG1ezxXotw5yM&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fp%2F1NXDNjvF4Q%2Fایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر نے کہا کہ الحمراء ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے، اور ایسے فیسٹیولز لوگوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
فیسٹیول میں مختلف موضوعات پر مبنی آٹھ کینیڈین فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں، جو مختلف شعبہ ہائے زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔