پشاور ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ 2025ء چیلنج کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
صحافی انیل مسیح کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ 2025ء آئین کیخلاف قرار دیا جائے، حالیہ ترامیم بنیادی حقوق آزادی اظہار، پرائیویسی اور قانونی اصولوں پر سنگین قدغن لگاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ 2025ء کو چیلنج کر دیا گیا، درخواست صحافی انیل مسیح کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ 2025ء آئین کیخلاف قرار دیا جائے، حالیہ ترامیم بنیادی حقوق آزادی اظہار، پرائیویسی اور قانونی اصولوں پر سنگین قدغن لگاتی ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان کے آئین بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیار کی بھی خلاف ورزی ہیں، درخواست میں مخلتف سرکاری ادروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ 2025ء درخواست میں
پڑھیں:
پی ٹی آئی کیخلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا
فائل فوٹوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے خلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا۔
تحریک انصاف کے 12 کارکنان کو 6،6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ایک کارکن کو کیس سے بری کردیا گیا ہے۔
راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے 5 ملزمان کو سزا سنائی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے ایک ملزم کو بری کیا اور 7 کو سزا سنائی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو تین مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔