نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں پورا کرلیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور صرف 14 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کونسے اہم کھلاڑی شامل؟
اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان ایک رن جبکہ شاداب خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالصمد، محمد علی اور حسن نواز نے ڈیبیو کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، کائل جیمیسن نے 3 اور ایش سودھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ زیرکے فالکس کے حصے میں آئی۔ 5 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو برتری حاصل ہو گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کی نیوزی لینڈ کی جانب سے
پڑھیں:
ویلڈن گرین شرٹس! ٹی20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ ویلڈن گرین شرٹس!
ویلڈن گرین شرٹس۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
کھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ محسن نقوی
بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ…
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 1, 2025
محسن نقوی نے کہاکہ بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے۔
مزید پڑھیں: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان جنوبی افریقہ سیریز ٹی20 سیریز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وی نیوز