امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، حادثات میں 19 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث حادثات میں 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
طوفانی بگولوں سے ریاست مسوری میں 11 اور ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔
جبکہ ریاست اوکلاہوما میں طوفانی بگولوں سے 130 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔
امریکی حکام کی جانب سے مزید طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
موسمیاتی ماہرین نے امریکا کی 17 ریاستوں کو شدید طوفان سے خبردار کردیا۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق کیلی فورنیا، کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے اسے ایک بڑا اور خطرناک طوفان بتایا جارہا ہے جو اتوار تک ریاستوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لوئر دیر اور باجوڑ میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 2 بھائی ریلے میں بہہ گئے
دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سےجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر اور باجوڑ میں شدید طوفانی بارش جاری ہے جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ 2 بھائی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سےجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ باجوڑ میں بھی شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور 2 بھائی پانی میں بہہ گئے۔ ڈوبنے والے ایک بھائی کی لاشنکال لی گئی جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔