نون لیگ نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے بدلے سندھ میں حصہ مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ دہرا دیا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ بیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ نے پیپلز پارٹی سے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے بدلے سندھ میں حصہ مانگ لیا۔ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ دہرا دیا۔ پیپلز پارٹی رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ بیس ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دیا جائے۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئے لوکل ایکٹ بل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ لیگی رہنماؤں نے بھی تیور بدل لیے کہا پیپلز پارٹی نون لیگ پر تنقید بھی کرتی ہے اور فنڈز بھی برابر کے مانگتی ہے۔ پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہو تمام محرومیوں کو کم کریں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے مطالبات تسلیم کرتے ہیں تو سندھ میں بھی پاؤرشیرنگ میں حصہ دیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
بلوچستان:غیرت کے نام پر دہرے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش
حسن علی:بلوچستان میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی.
استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے قانون سازی کیلئے قرارداد جمع کرائی.
جاری کردہ متن کے مطابق بلوچستان میں فرسودہ رسم و روایات اور غیرت کے نام پر سرعام گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔
قرارداد میں مطالبہ پیش کیا گیا کہ ملوث تمام کرداروں کو منظر عام پر لا کر سخت قانونی کارروائی کی جائے،غیرت کے نام پر کاروکاری و دیگررسوم کیخلاف سخت سزاؤں پر مبنی قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا،قرار داد میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان