افغان طالبان نے گرفتار برطانوی جوڑے کو ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بزرگ برطانوی جوڑے، پیٹر رینولڈز  اور باربی رینولڈز، جنہیں افغان طالبان حکام نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا، کو الگ کر کے ایک اعلیٰ سکیورٹی والی جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دونوں کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے، جن کو ان کے امریکی دوست فائی ہال کے ساتھ بامیان صوبے میں اپنے گھر جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟

ان کی بیٹی، سارہ اینٹ وِسٹل نے سخت حفاظتی حصار والی جیل میں جانے کو حیران کن قرار دیا ہے، اس نے اپنے والد پیٹر کے لیے خاص طور پر تشویش کا اظہار کیا ہے جو اپریل میں 80 سال کے ہونے والے ہیں، مبینہ طور پر انہیں ’مارا پیٹا اور بیڑیوں سے جکڑا گیا‘ جس کی وجہ سے انہیں بے حد تکلیف ہوئی۔

ایک معتبر ذریعے کی معلومات کے مطابق پیٹر سینے میں انفیکشن، آنکھوں میں انفیکشن اور ناقص غذائیت کی وجہ سے ہاضمے کے سنگین مسائل میں مبتلا ہیں۔ مناسب طبی دیکھ بھال کے بغیر، سارہ کو اپنے والد کی جان جانے کا خوف ہے۔

سارہ نے کہا کہ ’انہوں (طالبان) نے میری والدہ کو میرے والد سے ملنے کے حق سے انکار کر دیا ہے، طالبان سے ہماری اپیل ہے کہ وہ انہیں ان کے گھر چھوڑ دیں، جہاں ان کے پاس وہ ادویات موجود ہیں جو اسے زندہ رہنے کے لیے درکار ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: عالمی دباؤ کے بعد افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کی گرفتاری کی وجہ ’غلط فہمی‘ قرار دیدی

یاد رہے کہ 1970 میں کابل میں شادی کرنے والے رینالڈز جوڑے نے 18 سال تک افغانستان میں اسکول ٹریننگ پروگرام چلاتے ہوئے کام کیا۔ 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی اور برطانوی سفارتخانے کی جانب سے اپنا عملہ واپس بلانے کے باوجود انہوں نے افغانستان میں ہی رہنے کا انتخاب کیا۔

یکم فروری کو ان کی گرفتاری کے بعد، ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی، اور عملے سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی گئی کہ آیا ان کی فراہم کردہ تربیت میں کوئی مشنری حصہ تھا، جس کا عملہ اور خاندان دونوں سختی سے تردید کرتے ہیں

طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک امریکی شہری  اور ان کے افغان مترجم کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے لیکن الزامات کی صحیح نوعیت کا انکشاف نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑے کے بچوں کا طالبان کو خط، والدین کی رہائی کی اپیل

ترجمان نے کہا کہ صورتحال کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 2021 میں افغانستان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے طالبان نے سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں 12 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی بھی شامل ہے، جس کی وجہ سے اقوام متحدہ نے ان کے اقدامات کو ’جنسی امتیاز‘ قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افغان طالبان افغانستان باربی رینولڈ برطانوی جوڑا پیٹر رینولڈز ہائی پروفائل جیل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغان طالبان افغانستان باربی رینولڈ برطانوی جوڑا ہائی پروفائل جیل گرفتار برطانوی افغانستان میں افغان طالبان برطانوی جوڑے طالبان نے جیل میں کی وجہ

پڑھیں:

غلط بیانی قابل قبول نہیں، پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں۔

بیان کے مطابق افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔

وزارت اطلاعات نے کسی بھی متضاد دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استنبول مذاکرات افغان طالبان افغانستان بیان مسترد پاکستان غلط بیان ناقابل قبول وزارت اطلاعات

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک، افغان بارڈر فورس کا اہلکار بھی شامل
  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک
  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 2 افغان شہریوں سمیت 3 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • مذاکرات: افغان ہٹ دھرمی نئے تصادم کا باعث بن سکتی ہے،پاکستان
  • پاکستان نے ترجمان افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
  • پشاور سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، پاک افغان مذاکرات کے دوران دہشتگردی کا نیا واقعہ
  • پاکستان نے افغان طالبان ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کرمسترد کردیا
  • پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا
  • غلط بیانی قابل قبول نہیں، پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
  • طالبان افغانستان کو قبرستان بنائے رکھنا چاہتے ہیں