آئی فون 17 سیریز کو ستمبر 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔اب ایک نئی رپورٹ میں اس سیریز کے چاروں ماڈلز کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی سیٹس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔یہ لیک ایک ایسے فرد کی جانب سے کی گئی ہے جو ماضی میں بھی آئی فونز کے حوالے سے مستند لیکس کرچکا ہے۔اس نئی لیک میں آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی ماڈلز کی تصاویر شامل ہیں۔تصاویر میں ڈمی ماڈلز کے تمام اینگلز کو دکھایا گیا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آئی فون 17 ائیر دیگر ماڈلز سے کتنا مختلف ہوگا۔یعنی آئی فون 17 ائر دیگر ماڈلز کے مقابلے میں بہت زیادہ پتلا فون ہوگا۔ڈمی ماڈلز یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آئی فون 17 ائیر سے متعلق گزشتہ چند ماہ میں سامنے آنے والی افواہیں کافی حد تک درست ہیں۔یہ نیا فون 6.

6 انچ کے ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ آئی فون 17 پرو میں 6.3 انچ جبکہ آئی فون 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب بلومبرگ کی یک رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 17 ائیر کی مجموعی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر ہوگی جبکہ بیک پر صرف ایک کیمرا موجود ہوگا۔ایپل اے 19 چپ اور دیگر فیچرز آئی فون 17 اسٹینڈرڈ ماڈل جیسے ہوں گے جبکہ قیمت 900 ڈالرز کے قریب ہوگی۔رپورٹ کے مطابق یہ ایپل کا پہلا ایسا آئی فون بھی ہوسکتا ہے جس میں کوئی پورٹ نہیں ہوگی۔جی ہاں واقعی یہ پورٹ فری آئی فون ہوگا جس کے بارے میں افواہیں برسوں سے سامنے آرہی ہیں۔اب تک کوئی اور ایسا اسمارٹ فون تیار نہیں ہوسکا جس میں کوئی پورٹ موجود نہ ہو تو یہ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا ہی اس کے ساتھ ساتھ پہلا پورٹ فری فون بھی ہوگا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آئی فون 17 ائیر آئی فون 17 پرو فون ہوگا

پڑھیں:

ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون سمیت اپنی دیگر ڈیوائسز کے لیے نیا سافٹ ویئر جاری کر دیا۔

کمپنی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہیں جن میں آئی فون کے لیے آئی او ایس 26 اور میک، آئی پیڈ، ٹی وی اور اسمارٹ واچ کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔

ایپل کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان سب کے ایک جیسے ورژن نمبر ہیں۔ ایپل نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹمز کا نام ریلیز کے بعد آنے والے برس پر رکھے گی۔

نئی اپ ڈیٹ میں ایپل کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں لیکن ان میں سب سے اہم نئے ’لیکوئڈ گلاس‘ کی اپ ڈیٹ ہے جو پورے سسٹم پر منعکس ہو رہی ہے۔

یہ ایک نیا لُک ہے جس نے ہوم اسکرین ایپ آئکون سے لے کر نوٹیفیکیشن کے ظاہر ہونے تک ہر چیز بدل دی ہے۔ سسٹم میں موجود کچھ ایپس میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی سائنس دانوں کی ایجاد نئی بیٹری، اسمارٹ فون اور برقی گاڑیاں بدل جائیں گی
  • میٹا نے ڈسپلے سے لیس اپنے اولین اے آئی اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے
  • چین نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر امریکی اینوڈیا چِپس خریدنے پر پابندی لگا دی
  • کانگریس اور مسلم لیگ کو ایک جیسا مان کر کمیونسٹوں نے غلطی کی تھی، پروفیسر عرفان حبیب
  • چین نے امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی
  • نیتن یاہو کا انجام بھی ہٹلر جیسا ہی ہوگا، اردوغان
  • حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ، یمنی ائیر ڈیفنس کا کامیاب دفاع
  • ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟
  • ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور