تمنا بھاٹھیہ ’’سری دیوی‘‘ بننا چاہتی ہیں، ’’سپر آئیکونک‘‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے آنجہانی سری دیوی کو ’’سپر آئیکونک‘‘ اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو پردے پر پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تمنا بھاٹیہ نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ فلمی پردے پر آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا کردار ادا کرنا چاہیں گی، کیونکہ وہ ایک سپر آئیکونک اداکارہ تھیں۔
تمنا بھاٹیہ نے حال ہی میں بلینڈرز پرائیڈ فیشن ٹور میں شرکت کی تھی جہاں ان سے پوچھا گیا کہ اگر انھیں کسی مشہور شخصیت کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا تو وہ کس کا انتخاب کریں گی؟ اس سوال پر انھوں نے 2018 میں حادثاتی طور پر ڈوب کر انتقال کرجانے والی اداکارہ سری دیوی کا نام لیا۔
تمنا بھاٹیا نے کہا کہ ’’وہ سری دیوی ہوں گی۔ میرے خیال میں وہ بہت ہی آئیکونک تھیں، اور وہ ایسی شخصیت ہیں جنہیں میں ہمیشہ سے پسند کرتی ہوں۔‘‘
سری دیوی جیسی ورسٹائل اداکارہ نے کامیڈی سے لے کر ڈراما تک مختلف زونز میں وسیع پیمانے پر کردار ادا کرکے دقیانوسی تصورات کو توڑا ہے۔
انڈین سنیما کی پہلی خاتون ’’سپر اسٹار‘‘ کے طور پر پہچانی جانے والی سری دیوی نے تیلگو، تامل، ہندی، ملیالم اور کنڑ زبان کی فلموں میں کام کیا۔ ان کا کیریئر 50 سال سے زیادہ عرصے پر محیط تھا، جس میں انہوں نے کئی یادگار فلموں میں کام کیا، جن میں مسٹر انڈیا، صدمہ، ہمت والا، خدا گواہ، لاڈلا، جدائی اور انگلش ونگلش جیسی فلمیں شامل ہیں۔
سری دیوی کی آخری فلم ’’موم‘‘ تھی، جو ایک کرائم تھرلر تھی اور 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا جو اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ ہونے والے جنسی حملے کا بدلہ لینے کےلیے اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو آخری بار نیرج پانڈے کی تھرلر فلم ’’سکندر کا مقدر‘‘ میں دیکھا گیا تھا، جس میں جمی شیرگل، اویناش تیواری، راجیو مہتا اور دیویا دتہ جیسے اداکاروں نے بھی کام کیا تھا۔
تمنا اس وقت تیلگو سپر نیچرل تھرلر فلم ’’اوڈیلا 2‘‘ میں کام کررہی ہیں، جس کی ہدایت کاری اشوک تیجا نے کی ہے اور اسے سمپتھ نندی نے لکھا ہے۔ اس فلم میں تمنا کے علاوہ ہیبا پٹیل، واسشتھ این سمہا، یووا، ناگا مہیش، ومسے، گگن وہاری، سریندر ریڈی، بھوپال اور پوجا ریڈی شامل ہیں۔
یہ فلم ’’اوڈیلا ریلوے اسٹیشن‘‘ کا سیکوئل ہے، جو تلنگانہ کے اوڈیلا گاؤں میں پیش آنے والے واقعات پر مبنی ہے۔ پہلی فلم میں ہیبا پٹیل، پوجیتا پونادا، واسشتھ این سمہا اور سائی رونک نے کام کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فلم جوائے لینڈ کرنے پر ثروت گیلانی کو پچھتاوا؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
پاکستان کے ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ جوائے لینڈ‘ متنازع فلم تھی اور یہ فلم بین الاقوامی ناظرین کے لیے بنائی گئی۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ٹیم کو اس کے متنازع ہونے کا علم تھا اور اسے پاکستان کے بجائے بین الاقوامی فلم فیسٹیولز کے لیے بنایا گیا تھا۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلم کو خاص طور پر کانز فلم فیسٹیول کے لیے تیار کیا گیا، جہاں اسے نہ صرف پذیرائی ملی بلکہ ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔
اداکارہ کے مطابق فلم کی کہانی پاکستانی معاشرے میں حساس موضوعات پر مبنی تھی، اس لیے اسے ملک میں ریلیز کرنا مشکل تھا۔ انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی مختلف تکنیکی کمزوریوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اگر ان شعبوں میں بہتری آتی تو آج ہماری انڈسٹری کا معیار مختلف ہوتا۔
ثروت گیلانی نے اپنی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے تجربے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی پروڈیوسرز نے ان کی کارکردگی کو سراہا، جو پاکستانی پروڈیوسرز میں کم دیکھنے کو ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب صرف ایسے منصوبوں میں کام کریں گی جو بین الاقوامی معیار کے ہوں، کیونکہ پاکستانی ڈراموں میں خواتین کو اکثر کمزور کرداروں میں دکھایا جاتا ہے، جو ان کے نظریات بےحد مختلف ہے۔