Islam Times:
2025-11-07@19:23:24 GMT

وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

مقررین نے مذہبی تعلیمات کو جدید تعلیم کیساتھ متوازن کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو اپنے عقیدے پر قائم رہتے ہوئے علمی بہتری کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دینی و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سماجی تنظیم "ہم یہاں ہیں" نے وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک اہم دینی اور تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں طلباء و  طالبات، مذہبی اسکالرز اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مولانا ارشد حسین موسوی، مولانا بلال احمد، آصف علی اور شیخ فردوس علی نے تفصیلی خطابات کئے۔ مقررین نے کہا کہ آج کے نوجوان مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان کے عزم کو سراہنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ نوجوانوں کو اپنی توانائی اور صلاحیتوں کو نتیجہ خیز طریقے سے استعمال کرنے کے لئے کافی مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اکثر غیرانسانی راستوں جیسے کہ منشیات اور دیگر خرافات میں پڑنے کے خطرے سے دوچار ہیں، ہمیں ان کی تعمیری سرگرمیوں کی طرف رہنمائی کرنی چاہیئے۔ مقررین نے مذہبی تعلیمات کو جدید تعلیم کے ساتھ متوازن کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو اپنے عقیدے پر قائم رہتے ہوئے علمی بہتری کے لئے کوشش کرنی چاہیئے۔ اس دوران حاضرین نے دینی اور علمی میدان میں برتری میں نوجوان نسل کی مدد کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے انکشافات

ذرائع نے کہا کہ وادی تیراہ میں پولیٹیکل، ٹیرر کرائم نیکسس کے حوالے سے اہم ویڈیو منظرعام پر آگئی جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے چند روز قبل اسی پولیٹیکل، ٹیرر، کرائم نیکسس کو شواہد کے ساتھ بے نقاب کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وادی تیراہ میں منشیات کی  کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع نے کہا کہ وادی تیراہ میں پولیٹیکل، ٹیرر کرائم نیکسس کے حوالے سے اہم ویڈیو منظرعام پر آگئی جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے چند روز قبل اسی پولیٹیکل، ٹیرر، کرائم نیکسس کو شواہد کے ساتھ بے نقاب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں منشیات کی کاشت و ترسیل جرائم پیشہ عناصراور  سیاسی سرپرستی میں ہوتی ہے۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں منشیات کی فصل کی کٹائی کا عمل جاری ہے،  ویڈیو میں واضح ہے کہ منشیات کی فصل کو کٹائی کے بعدگاڑیوں میں لاد کر مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ خیبر اورتیراہ میں تقریبا 12 ہزار ایکڑ رقبہ پر منشیات کاشت کی جاتی ہے، منشیات کی اس کاشت سے  18 سے 25 لاکھ فی ایکڑ منافع حاصل ہوتا ہے، منشیات سے ہونے والی کمائی کا ایک حصہ خوارج کے حصہ میں آتا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی اسی "پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس کی وجہ سے ہے، پولیٹیکل ٹیررنیکسس کی وجہ سے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کی جاتی ہے۔ سیکیورٹی ادارے  سیاسی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ہونے والے منشیات کے غیر قانونی دھندے کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بڈگام کشمیر میں "اپنی پارٹی" کا ورکرس کنونشن منعقد
  • آزاد کشمیر کے شہریوں سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے: طارق فضل چوہدری
  • دھیرکوٹ، یوم شہداء جموں کے موقع پر سیمینار کا انعقاد
  • ترکیہ: پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں ثقافتی شام کا انعقاد
  • منشیات کی کٹائی اور ترسیل، وادی تیراہ میں نیٹ ورک کی بھاری سازشیں بے نقاب
  • وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے انکشافات
  • جموں خطے میں 1947ء کا قتل عام علاقے میں مسلمانوں کی نسل کشی کی ایک بدترین مثال ہے، حریت کانفرنس
  • کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہید رہنما ڈاکٹر غلام قادر وانی کو شاندار خراج عقیدت
  • اسلام آباد: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسمین ملک کی اہلیہ مشال ملک پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • دینی اجتماعات میں شرکت سے قلب کا سکون حاصل ہوتا ہے، عرفات عطاری